Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 24, 2019

حاجی مبین صاحب (چنو بھاٸی) مرحوم ۔۔۔۔تعزیتی کلمات۔از مولانا محمد اکرم خان قاسمی


ایک بے نفس انسان کی
 مختصر داستان زندگی __________________
 محمد اکرم خان قاسمی شاہ گنج /صداٸے وقت۔
===================
کل ۲۲ اکتوبر کی شام کو چِنو بھائی جگدیش پور اعظم گڑھ کے انتقال کی اطلاع ملی  " انا للہ واناالیہ راجعون "
اللہ انھیں  جوار رحمت میں جگہ دے؛ کل ہی رات عشا کی نماز کے بعد جنازہ اور تدفین عمل میں آئی؛ موصوف نہایت نیک فطرت ملنسار سیدھے سادھے انسان تھے؛ چنو بھائی کے والد مرحوم   حافظ قرآن تھے انکی والدہ مرحومہ بھی  بہت دین دار صوم صلوۃ کی پابند خاتون تھیں ہر سال رمضان میں گھر پر اعتکاف کا معمول تھا اللہ ان دونوں کو بھی  جنت عطاء کرے ؛
مولانا اکرم خان قاسمی

بھائیوں میں بعض کا انتقال ہو چکا ہے اور بعض ابھی ماشاءاللہ بقید حیات ہیں؛؛ مشہور  قاری و نعت خواں قاری شمیم احمد  صاحب ان کے بڑے بھائی ہیں اللہ ان کو سلامت رکھے
مولوی افتخار صاحب  اور مولوی نعمان مظاہری صاحب بھی انکے بھائی ہیں اللہ انھیں صحت و عافیت عطا کرے
چنو بھائی حافظ تو نہیں تھے لیکن حافظ گر تھے موضع منجیر پٹی  میں سالہاسال تک درس و تدریس  سے وابستہ رہے
سیکڑوں طلباء انکے ذریعے حافظ قرآن ہوگئے ایک بار مولانا سجاد صاحب رحمۃاللہ علیہ نےاننےانکے ذریعے حفظ  پڑھنے والے بچوں کا امتحان لیا اور فرمایا آج تک میں نے غیر حافظ کو اتنا بہترین حفظ کراتے نہیں دیکھا
کل چنو بھائی مرحوم کے جنازے میں   منجیر پٹی کے حافظ قرآن انکے شاگردوں کی بڑی تعداد موجود تھی
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت میں عطا فرمائے
مرحوم چنو بھاٸی ڈاکٹر شرف الدین اعظمی (مدیر اعلیٰ صداٸے وقت ) کے ماموں زاد بھاٸی تھے۔اللہ ان کو
اور متعلقین و گھر کے افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین