Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 17, 2019

محمد حسن انٹر کالج میں روڈ بیداری عنوان کے تحت پینٹنگ مقابلہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ  صداٸے وقت)۔
======================
ڈی آئی او ایس دنیش کمار سنگھ کی قیادت میں شہر کے محمد حسن انٹر کالج میں مختلف اسکولوں کی درجہ 9 سے انٹر کے طلباء کی موجودگی میں  ضلعی سطح کے روڈ سیفٹی بیداری متعلق پینٹنگ، تقریری مقابلہ، مضمون مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں بچوں نے اپنے انداز میں سڑک کی حفاظت سے متعلق پینٹنگ، تقاریر اور مضامین لکھنے کا کام کیا۔ مقابلے کے پینٹنگ میں سید شائقہ اول، آنچل آگرہری دوئم اور اویناش مشرا تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرح مضمون مقابلہ میں اریبہ رضوی، شریا چترویدی دوئم اور مایا نشاد نے تیسرامقام حاصل کیا۔تقریرمقابلہ میں رشدہ فاطمہ اول، شریش چترویدی دوئم اور  آدرش اور کومل نے تیسری پوزیشن حاصل کیا۔ مقابلہ میں حکومت کی طرف سے اول آنے والے شرکاء کو 5 ہزار روپے، دوئم کو3 ہزار روپے اور تیسرے شریک کو 2 ہزار روپیہ ان کے اکاؤنٹ میں بھیجا جائے گا۔
مقابلہ کے بعد روڈ سیفٹی سے متعلق معلومات دیتے ہوئے اے آر ٹی او یو بی سنگھ نے اپیل کیا کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔ محمد حسن انٹر کالج کے پرنسپل محمد ناصر خان کے ذریعہ مقابلے میں موجود تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ضلع صدر راکیش کمار سریواستو نے تمام بچوں سے سڑک کی حفاظت کے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی اور والدین،رشتہ داروں اور دوستوں کو بیدارکرنے کی صلاح دی۔مقابلے کے پینل میں محمد حسن انٹر کالج کے سید صلاح الدین،سرسوتی انٹر کالج کے آشیش مشرا، سرودیا انٹر کالج خدولی کے ونود کمار مشرا اور گور آبادشاہ پور انٹر کالج کے سنتوش کمار شامل رہے۔اس موقع پر سبھی اسکولوں کے پرنسپل،اساتذہ سمیت اے آر ٹی او محکمہ کے ملازمین موجود رہے۔پروگرام کی نظامت انور علوی نے کیا۔