Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 2, 2019

مسئلہ کشمیر: سعودی عرب نےدیا پاکستان کو جھٹکا، ہندوستان کوملی بڑی جیت .

نئی دہلی: ۔صدائے وقت :ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی عرب کے ولیعہد اور این ایس اے اجیت ڈوبھال کے درمیان دو گھنٹہ بات چیت۔
===================
جموں وکشمیر کے موضوع پرپاکستان کے تمام جھوٹے پروپیگنڈہ کے باوجود ہندوستان کو عالمی برادری سے حمایت ملنا جاری ہے۔ اب سعودی عرب نے ہندوستان کواس موضوع پرحمایت دی ہے۔ سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کشمیرمیں ہندوستان کی کارروائی کو سجھ سکتا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے یہ بیان قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دو گھنٹے چلی میٹنگ کے بعد آیا۔ یہ میٹنگ بدھ کے روزریاض میں ہوئی۔

اے این آئی کے مطابق اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان کئی بڑے اوراہم موضوعات پربات چیت ہوئی۔ اسی میٹنگ میں جموں وکشمیرکے موضوع پربھی بات ہوئی۔ اسی دوران ولی عہد محمد بن سلمان نے ہندوستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیرمیں ہندوستان کی کارروائی کے مقصد کو سمجھ سکتے ہیں۔
عمران خان بھی طلب کرچکے ہیں حمایت
ہندوستانی حکومت نے آرٹیکل 370 میں تبدیلی کرتے ہوئے جموں وکشمیرکو مرکز کے زیرانتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔ اب  مرکز کے زیرانتظام دو خطے ہوں گے۔ ایک جموں وکشمیر اوردوسرا لداخ۔ سعودی عرب کا یہ بیان اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پرجاچکے ہیں اورکشمیرمسئلے پرولی عہد محمد بن سلمان سے حمایت طلب کرچکے ہیں، لیکن سعودی عرب نے ہندوستان کی حمایت کی ہے