Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

دو موٹر ساٸیکلوں میں سیدھے ٹکر چار افراد زخمی۔۔۔۔اعظم گڑھ پلیا بازار میں ہوا حادثہ۔

جون پور۔/اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ  صداٸے وقت ۔/١١ اکتوبر ٢٠١٩۔
=============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے قریب پلیا بازارتھانہ حلقہ پھولپور  میں دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے ہوئے تصادم میں چار نوجوان زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مقامی بازار رہائشی جیلانی 25ولد ابرار چھوٹے بھائی ارمان 22کے ساتھ بازار کے قریب کسی کام سے موٹرسائیکل سے جا رہا تھا کہ اسی دوران قصبہ کے عراقیانہ محلہ رہائشی عمران25اور عارض 23کی آمنے سامنے تصادم ہو گئی جس کے سبب میں موٹرسائیکل سوار چاروں نوجوان زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں سبھی زیر علاج ہیں۔