Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 30, 2019

مودی حکومت لا سکتی ہے ایک اور اسکیم۔۔۔۔گھر میں موجود سونے کی مقدار کو بتانا ہوگا۔۔۔سونے سے متعلق آغا سکتی ہے ایمنسٹی اسکیم۔


نئی دہلی۔/صداٸے وقت/ذراٸع۔
=========================
 نوٹ بندی کے بعد کالے دھن پر مودی حکومت ایک دوسرا بڑا قدم اٹھانے کی تیاری میں ہے۔ سی این بی سی۔ آواز کو ملی خاص جانکاری کے مطابق، کالے دھن سے سونا خریدنے والوں پر لگام لگانے کے لئے حکومت خاص اسکیم لا سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالہ سے موصول اطلاعات کے مطابق، انکم ٹیکس کی ایمنسٹی اسکیم کی طرز پر سونے کے لئے ایمنسٹی اسکیم لا سکتی ہے۔ ایک طئے مقدار سے زیادہ بغیر رسید والے گولڈ ہونے پر اس کی اطلاع دینی ہو گی اوراس کی قیمت حکومت کو بتانی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق، اس ایمنسٹی اسکیم کے تحت سونے کی قیمت طئے کرنے کے لئے ویلیوشن سینٹر سے سرٹیفکٹ لینا ہو گا۔ بغیر رسید والے جتنے سونے کا انکشاف کریں گے اس پر ایک طئے مقدار میں ٹیکس دینا ہو گا۔ یہ اسکیم ایک خاص مدت کے لئے ہی شروع کی جائے گی۔ اسکیم ختم ہونے کے بعد طئے مقدار سے زیادہ سونا پائے جانے پر بھاری جرمانہ دینا ہو گا۔ مندر اور ٹرسٹ کے پاس پڑے سونے کو بھی پروڈکٹیو انوسٹمنٹ کے طور پر استعمال کرنے کے لئے خصوصی اعلان کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزارت خزانہ کے محکمہ برائے اقتصادی امور اور مالیہ محکمہ نے مل کر اس اسکیم کا مسودہ تیار کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اپنی تجویز کابینہ کے پاس بھیجی ہے۔ جلد ہی کابینہ سے اس کی منظوری مل سکتی ہے۔ اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں ہی کابینہ میں اس پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔ مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی الیکشن کی وجہ سے آخری وقت پر اس فیصلہ کو موخر کیا گیا