Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 18, 2019

یوگی حکومت نے یونیورسٹی اور کالج میں موبائل فون پر لگائی پابندی ، ٹیچر بھی نہیں کرسکیں گے استعمال ۔۔

 طلبہ و طالبات کو اب یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اندر موبائل فون لانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یہ ٹیچروں پر 
بھی نافذ ہوگی ۔

لکھنٸو۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع/١٨ اکتوبر ٢٠١٩۔
=======================
اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے ریاست کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اترپردیش میں اعلی تعلیم کے محکمہ کے ذریعہ اس معاملہ میں ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے ۔ سرکولر میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پوری طرح پابندی عائد کرنے کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

خبروں کے مطابق طلبہ و طالبات کو اب یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اندر موبائل فون لانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یہ پابندی ریاست کی سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ٹیچروں پر بھی نافذ ہوگی ۔ محکمہ نے ریاست کے سبھی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کیلئے بہتر تعلیمی ماحول یقینی بنانے کیلئے یہ سرکولر جاری کیا ہے ۔ حکومت نے کا ماننا ہے کہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کالج میں پڑھائی کی جگہ موبائل فون پر اپنا بیش قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی آفیشیل میٹنگوں کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی ، جس میں کابینہ میٹنگ بھی شامل ہیں ۔ دراصل کچھ وزرا اور افسران کو اہم میٹنگوں کے دوران وہاٹس ایپ پر میسیجز پڑھنے میں مصروف پائے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔