Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

طبی مخطوطات:: ”مساٸل اور وساٸل“ کا اجرإ۔۔۔۔۔۔۔تحریر و ترتیب ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی۔


نئی دہلی، 11اکتوبر 2019.(نماٸندہ)۔ /صداٸے وقت /ڈاکٹر نازش احتشام۔
=============================
طب یونانی علاج ومعالجہ کا ایک آزمودہ اور کارگر طریقہ کار ہے۔ اس کے باوجود یہ تلخ حقیقت ہے کہ موجودہ دور میں جدید طبی طریقہ کار کے آگے اس کی مقبولیت کم ہو گئی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ حکماءکے ذریعہ طب یونانی کے کارآمد نسخوں کو اپنے سینوں میں دفن رکھنا بھی رہی ہے۔ البتہ عربی سمیت دیگر زبانوں میں موجود مخطوطات میں اس بیش قیمتی علم کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ ان طبی مخطوطات کے وسائل اور انہیں پڑھنے وسمجھنے میں آنے والی دقتوں سمیت دیگر مسائل کوحکیم نازش احتشام اعظمی نے ترتیب دیا ہے۔ ’طبی مخطوطات : مسائل اور وسائل ‘ نام سے ترتیب کردہ اس کتاب کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج سے شروع ہوئے دوسرے یوڈی ایم اے ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کے دوران منسٹری آف آیوش گورنمنٹ آف انڈیا کے ایڈوائزر آیوروید ڈاکٹر ڈی سی کٹوچ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرنجمہ اختر کے 

ہاتھوں اجراءکیا گیا۔
واضح ہوکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انصاری آڈیٹوریم میں یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن(یو ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام دو روزہ یونانی کانفرنس اور سہ روزہ ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس دو روزہ سیمینار مین ملک کے تمام یونانی کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔ان کے ذریعہ طب یونانی پر پرمغز مقالے پڑھیں جائیںگے اور اس کی اہمیت افادیت پر غور وخوض ہوگا۔ ساتھ ہی سہ روزہ ہیلتھ میلہ میں ملک کی بیشتر دواساز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جس میں لوگوں کی صحت کی جانچ کے ساتھ ساتھ انہیں مفت دوائیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں معروف کالم نگار اورمشہور ومعروف قلم کار حکیم نازش احتشام اعظمی کی مرتب کردہ کتاب’ طبی مخطوطات: مسائل اور وسائل کا اجرا کیا گیا‘۔ حکیم نازش احتشام اعظمی ساو¿تھ دہلی میونسپل کارپوریشن میں یونانی فزیشین ہیں ۔ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وہ طب یونانی کے فروغ کے لئے مختلف سیمنار اور کانفرنس کا بھی اصلاحی ہیلتھ کیئر فاونڈیشن کے ذریعہ اہتما م کرواتے رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ تحقیق و تالیف کے کاموں میں بھی سرگرم ہیں۔تازہ کتاب انکی انہیں محنتوں کا ثمرہ ہے۔
کتاب کے اجراءکے موقع پروفیسر عاصم علی خان ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو ایم ،ڈاکٹر محمد طاہر ایڈوائزر یونانی ، ڈاکٹر محمد خالد اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر یونانی وزارت صحت اور فلاح و بہبود حکومت دہلی،حامد احمد متولی، ہمدرد لیبارٹریز انڈیا، محسن دہلوی ،سید منیر عظمت ،مقبول احمد، جلیس احمد، محمد طاہر سنا ہر بل بقاعی دواخانہ ناز ہر بل وغیرہ نے بھی شرکت کی۔