Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 22, 2019

بریکنگ نیوز ۔۔۔۔۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء اورانتظامیہ کے بیچ تنازعہ: کیمپس پولیس چھاؤنی میں تبدیلغاری۔۔۔طلبإ کا احتجاج جاری!

احتجاجی طلباء نےالزام لگایا کہ جامعہ انتظامیہ نے انہیں کرایے کے غنڈوں سے پٹوایا جب کہ سکیورٹی عملہ خاموش تماشائی بنارہا ۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع/ ٢٢اکتوبر ٢٠١٩۔
===================

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء اورانتظامیہ کے بیچ تنازعے میں کیمپس پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ دراصل پانچ طلباء کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کو لے کر طلباء مسلسل احتجاج کر رہے تھے تاہم آج احتجاجی طلباء نےالزام لگایا کہ جامعہ انتظامیہ نے انہیں کرایے کے غنڈوں سے پٹوایا جب کہ سکیورٹی عملہ خاموش تماشائی بنارہا ۔اس بیچ کچھ طلباء کوگہرے زخم آئے ہیں۔ وہیں جامعہ کے پی آر او احمد عظیم نے طلباء کے الزام کو خارج کر دیاہے۔واضح رہے کہ تازہ اطلاعات کے مطابق طلباء کا احتجاج جاری ہے ۔