Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 18, 2019

کملیش تیواری کون ہے ؟

از/عبد الرحمٰن عالمگیر/صداٸے وقت۔
====================
کملیش تیواری کا اصل نام لکشمی کانت ہے اس کے والد رام شرن داس یہ لوگ لکھنو کے قریبی علاقہ سیتاپور اترپردیش سے تعلق رکھتے ہیں، کملیش کی عمر 49 سال تھی، یہ اپنے اسکولی دور سے ہی شدت پسند ذہنیت کا حامل تھا، یہ وکالت کا طالب تھا لیکن اپنی سیاسی بھاگ دوڑ کی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کر سکا اس نے 22 سال کے عمر میں ہی اپنے آبائی وطن سیتاپور میں ایک تنظیم بنام "ہندو ٹائیگرس فورس" تشکیل دیا، بعد میں ہندو مہا سبھا میں شمولیت اختیار کرلی، اس نے ایک عرصہ تک ہندو مہا سبھا کی صدارت بھی سنبھالی، 2012 میں ودھان سبھا کا چناؤ لڑا جس میں اسے 1700 ووٹ ملے۔ یہ تقریبا 9 مرتبہ جیل کی ہوا کھا چکا ہے، اس نے "مسلم بھارت چھوڑو" کی تحریک چلائی تھی جس کی وجہ سے 1997 میں پہلی بار جیل گیا، جیل سے رہا ہوتے ہی اس نے اپنی ایک فکری ہم نوا "کرن" نامی لڑکی سے شادی کیا۔ اس نے 2 دسمبر 2015 کو فیس بک پر اعظم خان کے جواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم جنس پرست جیسے نازیبا لفظ سے موسوم کیا تھا جس کی پاداش میں اسے کافی دنوں تک پولیس ریمانڈ میں رہنا پڑا۔ ابھی کچھ دنوں پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے اس پر لگے الزامات کو خارج کیا ہے۔

آج بتاریج 18 اکتوبر 2019 دوپہر دو بجے اس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

جمع و ترتیب : عبد الرحمن عالمگیر