Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 5, 2019

نقاب پوش بدمعاشوں نے خاتون سے دس ہزار لوٹا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے دھرما پور بازار میں واقع بینک سے پیسہ نکال کر گھر جا رہی ایک خاتون سے نقاب پوش بدمعاشوں نے دس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

بتاتے ہیں کہ راجے پور گاؤں رہائشی مگنا دیوی ہفتہ کے روز دھرماپور بازار میں واقع یونین بینک کی شاخ سے 10ہزار روپے نکال کر گھر جا رہی تھی کہ جیسے ہی گاؤں کے موڑ کے پاس پہنچی موٹرسائیکل سے پہنچے نقاب پوش بدمعاشوں نے روپیوں سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے متاثرہ کے کنبہ والوں کو بلا یا۔اطلاع پر پہنچے کنبہ کے لوگوں نے خاتون کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج سریش سنگھ نے بتایا کہ لوٹ سے متعلق کسی طرح کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی نے تحریر دیا ہے۔