Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 13, 2019

موٹر ساٸیکل کھڑی کرنے کو لیکر تنازعہ میں چلی گولی۔۔لوگوں میں دہشت۔۔۔۔دو ملزم گرفتار۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔/١٣ اکتوبر ٢٠١٩
=============================
بدلاپور قصبہ کے سبھاش نگر گلی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ میں بدمعاشوں نے دہشت پھیلاتے ہوئے کئی راؤنڈ فائرنگ کر دیا جس سے پورے قصبہ میں افرا تفری مچ گئی۔فائرنگ کرنے کے بعد بدمعاش لوگوں کو دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔سربازار گولی چلنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد دو بدمعاشوں کو حراست میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ بازار رہائشی تحصیل بیوپار منڈل کے صدر دھننجے سیٹھ کے بھائی سنجے سیٹھ کی مذکورہ گلی میں صرافہ کی دکان ہے۔اتوار کی صبح موٹرسائیکل سے تین کی تعداد میں بدمعاش پہنچے اور دکان کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کرنے لگے۔دکان کے سامنے موٹرسائیکل کھڑا کرنے سے منع کرنے پر بدمعاش تاجر میں تنازعہ ہو گیا جس کے بعد بدمعاش دھمکی دیتے ہوئے چلے گئے۔دوپہر میں نصف درجن موٹرسائیکل سے درجن بھر کی تعداد میں پہنچے بدمعاشوں نے دکان کے سامنے فائرنگ کرنی شروع کر دی جس سے پورے بازار میں افرا تفری مچ گئی۔مقامی لوگوں نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے مقامی ہنومان مندر کے راستے فرار ہو گئے۔سربازار فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس پہنچ گئی اور نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد دو بدمعاشوں کو حراست میں لے لیا۔پکڑے گئے بدمعاشوں سے پولیس پوچھ گچھ کرتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔