Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 18, 2019

گیس ٹینکر سے کچل کر ایک طالب علم کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ ۔۔صداٸے وقت۔۔١٨ اکتوبر)۔
=====================
جلالپور تھانہ حلقہ کے جونپور۔وارانسی شاہراہ پر ککڑی پور گاؤں کے قریب گیس لدے ٹرک کی زد میں آنے سے سائیکل سوار ہائی اسکول کے طالب علم کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مقامی درویش پور گاؤں رہائشی بیربل سنگھ کا 15سالہ بیٹا آیوش سنگھ شہر کے ایک اسکول میں ہائی اسکول کا طالب علم تھا۔وہ روزانہ کی طرح سائیکل سے جلالپور سائیکل سے آکر بس کے زریعے شہر آنے کیلئے گھر سے نکلا تھا۔طالب علم جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا پیچھے سے آہی گیس لدی ٹرک نے اسے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ڈرائیور کو پولیس نے پیچھا کر مع ٹرک حراست میں لے لیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔