Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 11, 2019

یو پی مدرسہ بورڈکادینی مدارس کے ساتھ مذاق :اعلیٰ درجات کی کتابیں کی گئی ہیں سپلاٸی۔

لکھنٶ   اتر پردیش /صداٸے وقت/ذراٸع۔
================================
یو پی مدرسہ بورڈ نےاترپردیش کے 500 زائد امداد یافتہ دینی مدارس کے ساتھ ایک بارپھر بھدّامذاق کیاہے ۔مدرسہ بورڈ نے نصاب سے باہراین سی ای آر ٹی کی سینکڑوں کتابیں دینی مدارس کو سپلائی کردی ہیں۔این سی ای آر ٹی کی یہ سبھی کتابیں اعلیٰ درجات سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں سائنس ،ریاضی ،ہندی اورانگریزی کی کتابیں شامل ہیں۔ مدارس کے سامنے بحرانی حالت پیدا ہو گئی ہے کہ ان کتابوں کا اب کیاکیا جائے؟

 این سی آر ٹی کی کتابیں سپلائی کرنے سے ریاست کے امداد یافتہ دینی مدارس کا تعلیمی نظام بحرانی حالت کاشکارہو گیا ہے۔
اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات آئندہ فرروی ماہ سے شروع ہونے والے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے مدرسہ بورڈ نے دینی مدراس کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مدرسہ بورڈ نے دینی مدارس کو سینکڑوں کی تعداد میں این سی آر ٹی کی ایسی کتابیں سپلائی کردی ہیں جو مدارس کے نصاب میں نہیں شامل ہیں۔دینی مدارس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی کتابوں کا حکومت سے کبھی مطالبہ ہی نہیں کیا۔لیکن اس با وجود حکومت نے ان کتابوں کو مدارس پر مسلط کر دیا ہے
 مدرسہ بورڈ نے نصاب سے باہراین سی ای آر ٹی کی سینکڑوں کتابیں دینی مدارس کو سپلائی کردی ہیں۔(تصویر:نیوز18اردو)۔
این سی ای آر ٹی جو کتابیں مدارس کو بھیجی گئی ہیں اس معیارکی عصری تعلیم ابھی مدارس میں شروع بھی نہیں ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام نے دینی مدارس کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔ مدارس کے ذمہ داران کاواضح طور پرکہنا ہے کہ جوکتابیں ان کو فراہم کی گئی ہیں، وہ نہ تومدارس کے نصاب کا حصہ ہیں اور نہ ہی طلبا کے کسی کام کی ہیں ۔ مدارس کا کہنا ہے کہ اگرحکومت ان مضامین کو پڑھانا ہی چاہتی ہے تو پہلے اس کے مطابق ٹیچروں کی تقرری کرے۔
 فی الحال این سی ای آر ٹی کی کتابیں دینی مدارس میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ کتابیں کس درجے میں پڑھائی جائیں گی اور ان کو کون پڑھائے گا؟ اس کا جواب نہ تو مدرسہ بورڈ اور نہ ہی دینی مدارس کے پاس ہے۔
فی الحال این سی ای آر ٹی کی کتابیں دینی مدارس میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ کتابیں کس درجے میں پڑھائی جائیں گی اور ان کو کون پڑھائے گا؟ اس کا جواب نہ تو مدرسہ بورڈ اور نہ ہی دینی مدارس کے پاس ہے۔دینی مدارس کا الزام ہے کہ جدید کاری کے نام پرمرکزی اورریاستی حکومت نے مدارس کو تختہء مشق بنارکھا ہے۔ مدارس کے نصاب سے باہراین سی آر ٹی کی کتابیں سپلائی کرنے سے ریاست کے امداد یافتہ دینی مدارس کا تعلیمی نظام بحرانی حالت کا شکارہو گیا ہے۔