Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 23, 2019

ظلم کی انتہا ہو گٸ!!!!

از/خالد انور پورنوی /صداٸے وقت۔
=====================
ظلم کی انتہاہوگئی ہے،چن چن کرمسلمانوں کو مارنے،ڈرانے،اور انہیں بے دست وپاکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،جہاں جہاں ان کی پوزیشن اچھی ہے،کوشش یہی ہوتی ہے کہ انہیں کمزوروتہی
 دست کرکے،خاک چھاننے پر مجبورکردیا جائے، ابھی جہاں آبادمیں جوکچھ بھی ہوا،وہ اس کے لئے زندہ مثال ہے۔

#کل جمعیۃ علماء بہارکی ٹیم کے ساتھ،وہاں جاناہوا،اجڑی ہوئی،اورجلی ہوئی دکانوں کودیکھا،زخم  خوردہ مسلمانوں سے ملا،ان کے دکھ،درد،اور ظلم کی داستان کوسنا،بے وجہ،بے سبب،انہیں ماراگیا،ان کے دروازوں کو توڑاگیا،پتھروں کی بارش برسائی گئی،دکانوں کواپنے باپ کامال سمجھ کرلوٹاگیا،جلایاگیا،ایک دولاکھ نہیں،کروڑوں روپئے کے نقصانات ہوئے،اور جیل میں بھی،انہیں ہی ڈالاگیا،یہ افسوس ہی نہیں،قابل شرم بھی ہے،کہ ایک جمہوری ملک میں مسلمانوں کوہمیشہ ناکئے کی سزاکیوں مل رہی ہے۔
#نیتاسے مشہور،علاء الدین راعین سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی،ان کے زخموں کوسنا،چونکہ زخموں کودیکھنے کی ہمارے اندرطاقت نہیں تھی، ان کے جسم میں 38ٹانکے لگے ہیں،بس وہ زندہ ہیں،اسی کاوہ اپنے رب سے شکریہ اداکرتے ہیں،حالانکہ وہ ایسے شخص ہیں،جو ہر مذہب میں مقبول ومشہورتھے، مگر پھربھی جانوروں سے بدتران کے ساتھ سلوک کیاگیا،ان کی دکان کو لوٹاگیا،یہ تو اچھاہواکہ ان کے بیٹے کو اللہ نے بچایا،چونکہ وہ کسی طرح وہاں سے بھاگ کھڑاہوا۔
#جامع مسجدسے متصل اجڑی  ہوئی دکانوں کودیکھا،اور اجڑے ہوئے لوگوں سے ملاقات ہوئی،ان کے دکھ،دردکوسن کرہماری آنکھ سے  آنسوجاری تھے،مگروہ کیسے ظالم لوگ تھے،جنہوں نے چن چن کرمسلمانوں نشانہ بنایا،اور ان کی کروڑوں کی پونجی کواپنی گاڑیوں میں بھربھرکرلے گئے،شایدوہ خوش ہورہے ہوں گے،لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ اللہ کئ پکڑ سے نہیں بچ پائیں گے۔
#نیتاجی نے جو آخری بات کہی وہ ہمارے لئے یقینامشعل راہ ہے،انہوں نے کہا:خداکے واسطے اپنے آپ میں اتحاد پیداکیجئے،اور اپنی قیادت کو مضبوط کیجئے،انہوں نے کہا:کسی ایک کواگرہم سب نہیں مانیں گے،اور ایک جھنڈاکے نیچے جمع نہیں ہوں گے تو یادرکھئے اسی طرح پیٹتے رہیں گے،انہوں نے کہا:یقیناانسان ہونے کے ناطے کسی  میں غلطی بھی ہوسکتی ہے،مگر اس کامطلب یہ نہیں کہ ہم ٹکروں میں بٹ جائیں"اور ہمیں سمجھ میں آتاہے کہ ان کی یہ بات سوفیصدصحیح ہے،اور ہماری اسی کمزوری کافائدہ اٹھاکر،ہماری جان،مال،عزت وآبروسے کھلواڑ کیاجارہاہے۔
#جہاں آباد کے ڈی ایم،سے ہم لوگوں کی ملاقات بھی ہوئی،جمعیۃ علماء بہارکی قیادت کررہے جناب مولانامحمدناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہارنے سب سے پہلے جمعیۃ علماء ہندکے پیغام امن سے انہیں روبروکرایا،پھر لااینڈآرڈرکے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی،ہم نے انہیں ایک میمورنڈم بھی دیا،لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف یہی کافی نہیں ہے،جب تک آپ کے نسوں میں طاقت نہیں ہوگی،ضلعی،ریاستی،ملکی پیمانہ پرخلوص دل کے ساتھ اتحادکامظاہرہ نہیں ہوگا،آپ اسی طرح مارے جائیں گے۔
#خالدانورپورنوی