Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 9, 2019

موٹر ساٸیکل سوار بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرایا۔۔۔ایک کی موت دوسرا شدید زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(ماٸندہ)۔
============================
=
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مجڈیہ گاؤں کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر بے قابو ہوئی موٹرسائیکل شاہراہ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے سبب میں موٹرسائیکل سوار بی ڈی سی ممبر و اس کا دوست شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران بی ڈی سی ممبر کی موت ہو گئی جبکہ دوست کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے پھولپور تھانہ تحت خاؤپور نیوادا رہائشی بی ڈی سی ممبر انل کمار30ولد رام اودھ اپنے پڑوس کے دوست سریندر32ولد سیتارام کے ساتھ گزشتہ روز اپنے ننہال مقامی کوتوالی حلقہ کے سہاوے گاؤں آیا تھا۔دیر شام دونوں موٹرسائیکل سے واپس گھر جا رہے تھے کہ جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تیز رفطار ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل بے قابو ہو گئی اور شاہراہ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس دونوں زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران بی ڈی سی ممبر کی موت ہو گئی۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔بی ڈی سی ممبر کی موت کی خبر ملتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا۔