Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 6, 2019

قدیم طرحی شب بیداری کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
شیراز ہند کی گنگا جمنی تہذیب ہندو مسلم اتحاد کی علامت انجمن جعفریہ کے زیراہتمام قدیم طرحی شب بیداری شہر کے کلو امام باڑہ میں اختتام پزیرہوئی۔
شب بیداری کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مہر عباس رضوی نے کہا کہ رسول اکرمؐ کے نواسے امام حسینؓ نے کربلا میں جو شہادت پیش کی ہے اس کی آج تک کوئی مثال نہیں ہے۔مجلس کی سوزخوانی سمر رضا نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر پی سی ویشوکرما،شعلہ جونپوری،تنویر،احمد نثار نے اپنا کلام پیش کیا۔شب بیداری میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئی انجمنوں میں محافظ عزا،حیدری بنارس سمیت دیگر انجمنوں نے پوری رات نوحہ ماتم کیا۔آخری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے شعیہ عالم دین مولانا صفدر حسین زیدی نے کربلا کے مصائب بیان کیا تو پورا مجمع زاروقطار رونے لگا۔بعد مجلس شبیہ علم و تابوت نکالا گیا۔آخر میں انجمن جعفریہ کے صدر نواب نجم الحسن نجمی نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شبیب حیدر،تابش بشیر،مونو،کلب حسن،ظفر عباس،عمران،تحسین عباس سونی،عارف حسینی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت انیس جائسی و سراج احمد نے کیا۔