Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

فیصل حسن تبریز ضلع جونپور کے کانگریس پارٹی کے صدر نامزد!!!

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔۔۔١٥ ١کتوبر ٢٠١٩۔
=============================
اترپردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی کی ہدایت پر ریاستی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں ریاست کے جنرل سکریٹری ایم پی کے سی وینوگوپال نے 51 اضلاع / شہروں میں پارٹی کا صدر نامزدگی کا اعلان کیا۔
جونپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیڈرفیصل حسن تبریز  کو ضلع صد نامزد کیا
۔
ضلع صدر بنائے جانے پرحامیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔فیصل حسن کے ضلع صدر منتخب ہونے کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں،حامیوں اور نوجوانوں نے ایک
دوسرے کو مٹھائیاں کھلاکر مبارکباد پیش کی۔ آزادی کے بعد پہلی بار ضلع سے کسی مسلم سماج کے ایک نوجوان لیڈرکو ضلع صدر بنایا گیا ہے۔ نامزدگی سے پرجوش مسٹر تبریز نے کہا کہ وہ پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو پوری وفاداری کے ساتھ ادا کریں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کی مضبوطی کیلئے جوڑ کر اعلی قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے کام کریں گے۔
فیصل حسن تبریز نے اپنی سیاسی سفر کا آغازکانگریس کی طلباء یونٹ این ایس یو آئی سے کی اور 1996 میں پہلی بار شیعہ کالج کے یونٹ صدر بنے تھے۔ اس کے بعد 1997 سے 2000کے دوران این ایس یو آئی کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دینے کے بعد انھیں اعلی قیادت میں این ایس یو آئی کا ضلع صدر بنا دیا گیا۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے2001سے 2004 کے شاندار سفر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 2004 میں بہترین ضلع صدر کے لقب سے نوازا تھا۔ اس کے بعد 2004 سے 2008 تک اس عہدے پر فائز رہے اور ہزاروں نوجوانوں کو پارٹی سے منسلک کرنے کے لئے کام کیا۔ اس کے بعد انہیں ریاستی ٹیم میں شامل کیا گیا اور این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی۔ انہوں نے بھی اس عہدے کو بہت اچھے سے نبھایا اور لاکھوں نوجوانوں کو پوروانچل کے اضلاع میں پارٹی سے منسلک کرنے کے لئے کام کیا۔ وہ 2010 سے 12 تک یوتھ کانگریس کے ضلع صدر رہے، جس کے بعد 2013 سے 15 تک ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر رہے۔ 2015-18ء تک وہ ریاستی کنوینر اقلیتی سیل اتر پردیش رہے۔ بہترین مقرر اور سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں منگل کو کانگریس پارٹی نے جونپور کا پہلا مسلم ضلع صدر بنا دیا۔ان کے ضلع صدر نامزد ہونے پراقلیتی اسمبلی کے قومی صدر ندیم جاوید، دیوانند مشرا، انل سنگھ، راکیش اپادھیائے، اندرمنی دوبے، نیرج رائے، وجئے پرتاپ، وکاس تیواری، اعظم زیدی، وویک سنگھ، وشال سنگھ حکم، مفتی مہدی، سوربھ شکلا، شیو رائے، راکیش مشرا،جے منگل یادو، ستیویر سنگھ، پرمود مشرا، آر سی پانڈے سمیت دیگر کارکنان نے مبارکباد پیش کی۔