Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 24, 2019

ملک میں امن و خوش حالی کی دعا کے ساتھ سونیا گاندھی نے اعلیٰ حضرت کی درگاہ کے لٸیے بھیجی چادر



نئی دہلی۔۔صداٸے وقت/ذراٸع۔
============================
 اترپردیش کے بریلی شریف میں واقع درگاہ  اعلی حضرت کے 101 ویں سالانہ عرس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
اس موقع پر منعقد عرس کی تقریب کے لئے بدھ کو کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی نے اپنی رہائش، 10 جن پتھ پر سابق وزیر اعلی جناب ہریش راوت اور سابق مرکزی وزیر  جناب جتن پرساد، سابق مرکزی وزیر جناب سلمان خورشید، جناب طارق انور، جناب پی سی چاکو کے ساتھ کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر جناب ندیم جاوید کو پارٹی کی طرف سے چادر سونپی جسے لے کر ندیم جاوید 24 اکتوبر کو اعلیٰ حضرت کے مزار پر کانگریس پارٹی کی طرف سے چادر پوشی کریں گے۔

بدھ کو سونیا گاندھی نے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر ندیم جاوید کے چادر حوالے کرتے ہوئے ہندوستان کی برسوں پرانی روایت کو مضبوط کرنے کی کار انجام دیا۔
غور طلب ہے کہ کانگریس پارٹی ہر سال اعلیٰ حضرت کے مزار پر چادر پیش کرتی چلی آ رہی ہے اعلیٰ حضرت کے مزار پر چادر پیش کرنے کے ساتھ۔ساتھ سونيا گاندھی نے یہ پیغام بھی دینے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان تمام مذاہب کا ملک ہے اور کانگریس پارٹی تمام مذاہب کا دل سے احترام کرتی ہے یہاں کے پیروں-فقیروں اور صوفی سنتوں کے آستانے پر ہر مذہب کے لوگ اپنی خراج عقیدت پیش کرنے پہنچتے ہیں۔