Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 1, 2019

ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت ماہلی کو جان سے مارنے کی دھمکی۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش/صدائے وقت/ (بشکریہ حوصلہ نیوز):
===================
 ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ شوکت نے یہ معاملی پولیس کے اعلیٰ عہدے داروں تک ٹویٹ کے زریعہ پہونچا دیا ہے۔

اعظم گڑھ کے پولیس پریسیڈنٹ تریویدی سنگھ کا کہنا ہے کہ ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی کی تحریر پر اہرولا تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیق کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی اپنے کسی ذاتی کام سے لکھنؤ جارہے تھے۔ جب وہ سلطان پور کے قریب پہونچے تو انہیں کسی شخص نے فون کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، شوکت کے مطابق فون کرنے والے شخص نے خود کو اعظم گڑھ شہر کے تکیہ محلہ کا رہنے والا بتایا۔ فون پر ملی اس دھمکی کے بعد انہوں نے یوپی پولیس اور پولیس کے اعلیٰ عہدے داروں کو ٹویٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔