Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 14, 2019

نورالدین نسواں پوسٹ گریجویٹ کالج ملہنی کے یوم تاسیس کی تقریب۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔۔صداٸے وقت/14 اکتوبر 2019.
=============================
مرحوم نورالدین نسواں پوسٹ گریجویٹ کالج ملہنی میں پیر کے روز یوم تاسیس کا انعقاد سمر بہادر یادو ترجمان ہندی بگھیلا انٹر کالج کی صدارت میں منعقد ہوا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ایم ایل سی برجیش سنگھ پرنسو نے شرکت کی۔پروگرام کا اغاز مہمانوں نے شمع روشن کر کیا۔پروگرام میں پی جی کالج کے تمام شعبہ کی لڑکیوں نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی اور ثقافتی پروگرام پیش کیاجس میں اول،دوئم اور سوئم حاصل کرنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازہ گیا۔

کالج کے سرپرست / پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ گاؤں میں کالج کھولنے کے بعد لڑکیوں میں تعلیم کا جوش و خروش بڑھا ہے، وہ بہت کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے، آئندہ وقت میں شاید ہی علاقے کی کوئی لڑکیاں اعلی تعلیم سے پیچھے رہ جائیں گی۔ مہمان خصوصی ایم ایل سی برجیش سنگھ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کئی اسکول کالج قائم ہوئے، لیکن ترقی اور کام کاجزبہ مرحوم نورالدین پی جی کالج میں دیکھنے کو مل رہا ہے، موجودہ وقت میں جہاں بہت سارے کالج تعلیم کو کاروبارکا ذریعہ بنا کرکام کر رہے ہیں، لیکن ڈاکٹر قادر خان نے نورالدین گرلز پی جی کالج کی جس طرح ترقی کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ پروگرام کے صدر ثمر بہادر یادو نے کہا کہ آج ان کاایک پڑھایا ہوا طالب علم ایک اسکول کے توسط سے ہزاروں طالب علموں کو تعلیم دے رہا ہے، لہذا جو تعلیم ہم نے دی ہے وہ کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ اس سے قبل آئے ہوئے مہمانوں کا گلپوشی اور مومنٹو دیکر ڈاکٹر عبدالقادر خان نے استقبال کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل  ڈاکٹر زیڈ خان، ڈاکٹر مسعود خان، پرنسپل محمد ناصر خان، انوارالحق خان، پرنسپل بھوپندر سنگھ، فردوس، ڈاکٹر منوج کمار سنگھ،ڈاکٹر سشیل کمار، ڈاکٹر چندربھان یادو، ڈاکٹر سکندر یادو، ڈاکٹر سنیتا سنگھ، ڈاکٹر سویتا یادو، محمد آصف، صابر خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت احمد عباس نے کیا۔