Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 15, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔محبت پور میں ہی بنے گی مجوزہ یونیورسٹی۔۔۔سرکار نے دی ہری جھنڈی

اعظم گڑھ اتر پردیش/صداٸے وقت/نماٸندہ۔
=============================
اعظم گڑھ میں مجوزہ یونیورسٹی تحصیل صدر ترقیاتی بلاک سٹھیاٶں حلقہ تحت کے موضع محبت پور میں قاٸم کرنے کے لٸیے زمین کی فراہمی کا سروے حکومت کو بھیجا گیا تھا جسکو حکومت نے منظور کر لیا ہے۔اور زمین کو ہاٸر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کرنے کی ہدایت جاری کی گٸی ہے ۔
اس بابت ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ کی ہدایت پر تحصیلدار و پی ڈبلیو ڈی کے   ایکزیکیٹیو انجینٸیر و دیگر ماتحتوں کے ساتھ موقع پر پہنچ زمین کی پیماٸش کراٸی۔
واضح ہوکہ ضلع میں اقامتی یونیورسٹی کے قیام کے لٸیے سرکاری افسران تیزی سے لگ گٸیے ہیں۔ اس کے لٸیے 38 ایکڑ گرام سماج کی زمین کی نشاندہی کرکے حکومت سے منظوری حاصل کی جا چکی ہے۔