ممبئی۔ ۲۴؍اکتوبر:/صداٸے وقت/ذراٸع۔
====================
مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں اس بار بھی ۲۰۱۴ کے الیکشن کی طرح مسلم امیدواروں کی تعداد دس ہے۔ گزشتہ الیکشن میں جو سینئر مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے ان میں سے چند اس الیکشن میں ہار گئے ہیں جس میں سرفہرست سابق ریاستی وزیر عارف نسیم خان چاندیولی حلقہ اسمبلی، وارث پٹھان (مجلس) بھائیکلہ حلقہ اسمبلی، آصف شیخ (کانگریس) مالیگائوں سینٹرل حلقہ اسمبلی شامل ہیں۔ جیتنے والوں میں (۱) نواب ملک (این سی پی ) انوشکتی نگر سے ۱۲۷۵۱ ووٹ ، (۲) رئیس قاسم شیخ (سماج وادی پارٹی) بھیونڈی مغرب ۱۳۱۴ ووٹ ، (۳) شاہ فاروق انور (ایم آئی ایم) دھولیہ حلقہ اسمبلی سے ۳۳۰۷ووٹ ، (۴) مشرف حسن میاں لال (راشٹروادی کانگریس) کاگل حلقہ اسمبلی ۲۸۱۳۳ ووٹ ، (۵) مفتی اسماعیل قاسمی (ایم آئی ایم) ما لیگائوں سینٹرل حلقہ اسمبلی ۳۸۵۱۹ ووٹ، (۶) ابوعاصم اعظمی (سماج وادی پارٹی) مانخورد شیواجی نگر حلقہ اسمبلی ۲۵۶۰۱ ووٹ، (۷) امین پٹیل (کانگریس) ممبا دیوی حلقہ اسمبلی ۔ ۲۳۶۵۵ ووٹ، (۸) عبدالستار عبدالنبی (شیوسینا) سیلوڈ حلقہ اسمبلی ۵۷۹۰ ووٹ ، (۹) ذیشان بابا صدیقی (کانگریس) باندرہ مغرب حلقہ اسمبلی ۵۷۹۰ ووٹ ، (۱۰) اسلم شیخ (کانگریس) ملاڈ ویسٹ سے ۱۰۲۱۳ ووٹ سے کامیاب ہوئے ہیں۔