Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 25, 2019

مہاراشٹر حکومت سازی معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر شام 5 بجے تک فلور ٹیسٹ کے ذریعہ اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت۔


کورٹ نے وزیراعلیٰ فڑنویس کوکل شام 5 بجے تک فلورٹیسٹ کے ذریعہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیاہے۔ کورٹ نے کہا کہ شفافیت کے ذریعہ فلورٹیسٹ کرائے جائے اورارکان اسمبلی کو خفیہ ووٹنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع/مورخہ 26 نومبر 2019.
=======-======================
مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعہ بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پرسپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔ کورٹ نے وزیراعلیٰ فڑنویس کوکل شام 5 بجے تک فلورٹیسٹ کے ذریعہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیاہے۔ کورٹ نے کہا کہ شفافیت کے ذریعہ فلورٹیسٹ کرائے جائے اورارکان اسمبلی کوخفیہ ووٹنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ووٹنگ کا لائیو ٹیلی کاسٹ کرایاجائے گا۔
واضح ہو  کہ جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بنچ نے پیر کو مسلسل دوسرے دن سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور آج یہ فیصلہ سنایاہے۔ جسٹس رمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اتوار کو ایک خصوصی سماعت میں وزیراعلیٰ فڑنویس اور مہاراشٹر کے گورنر کے درمیان خط وکتابت کے دستاویزات پیش کرنے کا مرکز کو حکم دیا تھا سالیسیٹرجنرل تشار مہتا نے پیر کو خصوصی بنچ کو وہ دونوں خط سونپے، جس کے ذریعہ گورنر نےوزیراعلیٰ فڑنویس کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دی تھی اوربی جے پی لیڈر نے ارکان کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔ تشار مہتا نے دلیل دی ہے کہ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے ذریعہ 22 نومبر کو گورنر کو سونپے گئے خط میں انہوں نے این سی پی کے پورے 54 رکن اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔ خط میں ذکرکیا گیا تھا کہ وہ این سی پی لیجس لیٹرپارٹی کے سربراہ ہیں۔