Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 3, 2019

اعظم گڑھ۔۔جامعة الفلاح میں سہ روزہ دعوتی کیمپ کا انعقاد/آغاز

خوشگوار تجربہ، حوصلہ افزا فیلڈ ورک..
نفرت اور عداوت پر مشتمل پروپیگنڈے کا جواب دلسوزی کے ساتھ دعوت..

اعظم گڑھ اتر پردیش/صداٸے وقت /از مولانا طاہر مدنی۔
==========================
جامعة الفلاح  بلریا گنج اعظم گڑھ میں سہ روزہ دعوتی کیمپ کا کل پہلا دن تھا، آغاز قیام لیل سے ہوا، ساڑھے آٹھ سے ایک بجے تک اہم موضوعات پر مؤثر دروس ہوئے، 3 بجے سے مغرب تک بازار اور پڑوس کی آبادی میں فیلڈ ورک ہوا اور بعد مغرب تاثرات کیلئے نشست رکھی گئی. تینوں دنوں کا شیڈول اسی طرح ہے.
تاثراتی نشست میں شرکاء کیمپ نے فیلڈ ورک پر فیڈ بیک دیا. تین گروپوں میں عملی کام انجام پایا، نگرانی کے فرائض مولانا عبد الصمد فلاحی، شیخ عبد العظیم اثری اور مفتی احسان اللہ قاسمی انجام دے رہے تھے.
شرکاء نے کہا کہ بہت خوشگوارتجربہ رہا، ہماری جھجھک دور ہوگئی، جس جرات، بےباکی اور درد مندی سے مشائخ نے قرآن کی دعوت پیش کی، اس سے بڑا حوصلہ ملا، اندازہ ہوا کہ اپنائیت کےساتھ انبیائی اسلوب میں دعوت پیش کی جائے تو لوگ غور سے سنتے ہیں، دکان، اسپتال، پولیس اسٹیشن اور مندر، ہر جگہ جانا ہوا اور غور سے لوگوں نےسنا اور فولڈر بخوشی لیا. یہ شکایت بھی کی کہ مسلمان یہ کام کیوں نہیں کرتے، بعض شرکاء نومسلم ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر دعوت کا کام نہ ہوتا تو ہم کیسے جنت کے راستے پر آتے، اسی لیے ہم لوگ ہمہ تن اس کام میں لگے ہوئے ہیں. دعوت کا مقصد اپنے بھائیوں کو جہنم سے بچانے کی کوشش کرنا ہے، طریقہ کار قرآنی آیات کی تلاوت اور ترجمہ ہے. قرآن براہ راست دلوں کے تاروں کو متاثر کرتا ہے.
آج جب کی نفرت کی سوداگری اور عداوت کی تجارت ہورہی ہے، دعوت کا کام مزید درد مندی سے کرنے کی ضرورت ہے، یہی اس کا توڑ اور جواب ہے.
کیا مسلمان اس کیلئے تیار ہیں، یاد رکھیں، یہی حفاظت کا ذریعہ اور راہ نجات ہے، اللہ کی ضمانت ہے؛ واللہ یعصمک من الناس؛ اللہ حفاظت کرے گا، دعوت کا کام کرنےوالوں کی....
طاہر مدنی، خادم شعبہ دعوت، جامعة الفلاح
3 نومبر 2019