سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ثقافتی فیسٹول میں چاقو بردار یمنی شخص نے اسٹیج پر پرفارم کرنے والے غیر ملکی فنکاروں کے گروپ پر حملہ کردیا۔ حملہ آور کے ہاتھ میں تیز دھار والا چاقو تھا، جس سے اس نے فنکاروں پر گہرے زخم لگائے۔
ریاض ۔۔سعودی عربیہ/صداٸے وقت/ذراٸع/١٣ نومبر۔٢٠١٩
=============================
سعودی عرب میں غیر ملکی فنکاروں کے کانسرٹ پر حملے میں 3 فنکار زخمی ہوگئے۔ کنگ عبداللہ ریاض پارک میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں خاتون فنکارہ سمیت 3 فنکار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ حملہ آور 33 سالہ یمنی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن نامی یہ میلہ رواں برس دسمبر کے وسط تک جاری رہے گا اور اس میں متعدد عرب فنکاروں سمیت مغربی ممالک کے فنکاروں کی جانب سے بھی پرفارمنس کیے جانے کا امکان ہے۔