Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 26, 2019

دسمبر میں بابری مسجد فیصلہ کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ جائے گا دوبارہ سپریم کورٹ۔۔۔۔۔۔۔ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی۔

نئی دہلی ۔ 26؍نومبر ( صداٸے وقت) ۔/ذراٸع۔
==============================
آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے آینده ماہ دسمبر میں بابری مسجد فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے بورڈ کے سکریٹری اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سنی وقف بورڈ کے انکار سے ریو یو پٹیشن کی عرضی پر کوئی فرق نہیں پڑنے والاہے ۔ آٹھ فریقوں میں سے ایک فریق وہ ہے ۔ انہیں ذرہ برابر بھی دیگر فریقوں کے مقابلے میں اہمیت اور ترجیح حاصل نہیں ہے اس لئے انہوں نے جو فیصلہ کیا کہ سنی وقف بورڈ ریو یو پٹیشن کی عرضی دائر نہیں کرے گا اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والاہے ۔ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی نے کہاکہ 17نومبر کو آل انڈیا مسلم پڑسنل لاءبورڈ نے فیصلہ کیاتھا کہ ریویو پٹیشن کی عرضی دائر کی جائے گی جس پر ہم قائم ہیں اور ہندوستان کے تقریبا سبھی مسلمان اس فیصلے میں ہمارے ساتھ ہیں ،سبھی چھوٹی بڑی مسلم تنظیموں نے بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ،اس لئے جو دوسرے فریق ہیں ان کے ذریعہ ہم ریو یو پٹیشن کی عرضی دائرکریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں بابری مسجد ۔ رام مندر کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی عرضی دائر کریں گے ۔واضح رہے کہ یوپی سنی سنٹرل بورڈ نے منگل کے روز بورڈ اراکین کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ بابری مسجد۔ رام مندر معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل داخل نہیں کرے گا۔