Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 5, 2019

جونپور۔۔جلوس عید میلاد النبی کی تیاریاں زوروں پر۔۔۔کیمپ آفس میں محفل میلاد جاری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت۔)۔
=========================
حضرت محمدؐ کی یوم پیدائش پر ہونے والے شہر کے تاریخی جلوس و جلسہ یوم النبیؐ کی تیاریاں بدستور جاری ہے۔شہر کی سبھی گلیوں،محلوں کے علاوہ مدارس،مساجد کو سجایا،سنواہ جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں سینٹرل سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام کوتوالی چوراہے پر واقع کیمپ دفتر پر صبح میلا اکبر و نعت نبیؐ کے ساتھ جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد بھی ہو رہا ہے جو یوم النبیؐ کے جلوس تک بدستور جا ری رہتا ہے۔

منگل کے روزمنعقد جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری اشتیاق احمد ضیاء نے کیا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا قیام الدین مدرسہ حنفیہ نے رسول اکرمؐ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبیؐ کی سیرت کے ساتھ فرض کی ادائیگی سب سے اہم ہے۔اللہ کی سب سے پسندیدہ نماز ہے اس لئے نماز کا اہتمام مومن کیلئے سب سے ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ اللہ نے اپنے بندوں کو اس دنیا میں صرف اپنی عبادت کیلئے بھیجا ہے، لیکن آج کے دور جس طرح بے حیائی اور بے ایمانی انسان نے اپنی زندگی میں داخل کرلیا ہے وہ ان کی پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔انھوں نے جلسہ میں موجود لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں اپنے مال کو خرچ کرنے کے ساتھ عبادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو،کیوں یہ عبادت ہی ہے جو انسان کو جہنم کی آگ سے نجات دلا سکتی ہے۔اس سے قبل نعت خواں شعراء نے نعت نبیؐ کا نظرانہ پیش کیا۔جلسہ کی صدارت سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد نے اور نظامت کے فرائض اسلم شیر خان نے کیا۔اس موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کے نائب صدر شکیل احمد منصوری،جنرل سیکریٹری سمیع اللہ،کارپوریٹر ڈاکٹر حسین ببلو،سمیر اسلم،محمد عمر،محمد دانش،شاہنواز،انجم صدیقی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔