Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 9, 2019

نربھیا عصمت دری معاملہ۔۔۔مجرمین کو 16 دسمبر کو دی جاسکتی ہے پھانسی۔میرٹھ کے پون جلاد نے بھی کیا پھانسی کا مطالبہ۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ،تمام ملزمین کو16دسمبر کوپھانسی دی جاسکتی ہے۔ جس جگہ پھانسی دی جانی ہے وہاں صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع/٩ دسمبر ٢٠١٩
==============================
نربھیا اجتماعی عصمت ریزی کے مجرمین کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ،تمام ملزمین کو16دسمبر کوپھانسی دی جاسکتی ہے۔ جس جگہ پھانسی دی جانی ہے وہاں صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ اس معاملہ میں سزایافتہ ونے شرما  کی جانب سے داخل کردہ رحم کی درخواست کووزارت داخلہ نے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو روانہ کردیاہے۔ اہم بات یہ ہے کہ، تلنگانہ میں دیشا عصمت دری اور قتل کے معاملے کے بعد، نربھیا کے مجرمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ شدت اختیارکرگیاہے۔ دریں اثنا ، یہ خبر ہے کہ اس معاملے میں سزا یافتہ پون کو منڈولی جیل سے تہااڑمنتقل کردیاگیاہے۔
 نربھیااجتماعی عصمت ریزی معاملے میں ، چھ مجرمین میں سے ایک کی جیل میں ہی موت ہوگئی ہے، جبکہ ایک نابالغ مجرم سزا کاٹ کرجیل سے باہرآیاہے۔ باقی چار مجرمین کی رحم کی درخواست صدرجمہوریہ کے پاس زیرالتواہے۔ جس کی وجہ سے ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوسکی۔ توقع کی جارہی ہے کہ وزارت داخلہ کی سفارش کے بعد صدر جلد ہی رحم کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ ایسی صورتحال میں ، اگر نربھیا واقعے کے مجرمین کو پھانسی دی جاتی ہے، تو خیال کیا جاتا ہے کہ میرٹھ کے پون جلاد کو اس کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ تاہم ، اس کے لئے پون سے باضابطہ طورپرکوئی رابطہ نہیں کیاگیاہے۔
پون جلاد نے پھانسی کا مطالبہ بھی اٹھایا
نیوز18 کے ساتھ خصوصی گفتگو میں، پون جلاد نے نربھیا واقعے کے مجرمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح کے گھناؤنے کیس کے مجرمین کو پھانسی دی جانی چاہئےتاکہ دوسرے مجرم بھی یہ دیکھ کر خوفزدہ ہوجائیں۔ لوگوں کے ذہن میں اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرنے سے پہلے ہی انہیں پھانسی کا خوف رہے۔
پون جلاد نے کہا کہ پھانسی سے پہلے ایک ٹرائل ہوتا ہے، تاکہ پھانسی دیتے وقت کوئی غلطی نہ ہو۔ پھانسی کے پھندے سے کوئی بھی شخص بغیرموت کے واپس نہیں آسکتا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نربھیا واقعے کے ملزموں کو پھانسی دی جائے اور انہیں پھانسی دینے کا موقع فراہم کیا جائے۔