Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 4, 2019

ایودھیا/بابری مسجد تنازعہ: 6 دسمبر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ داخل کرے گا ریویو پٹیشن۔


ایودھیا۔ بابری مسجد انہدام کی 28 ویں برسی کے دن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن داخل کرے گا۔ یہ اطلاع بابری مسجد کے فریق حاجی محبوب نے دی ہے۔ حاجی محبوب نے کہا کہ 6 دسمبر کو مسلم پرسنل لابورڈ سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کرے گا۔ ریویو پٹیشن راجیو دھون داخل کریں گے۔ ان کے ساتھ ظفریاب جیلانی بھی موجود رہیں گے۔ ریویو پٹیشن پر سبھی فریقوں حاجی محبوب، محمد عمر، مولانا محفوظ الرحمٰن ٹانڈا اور بادشاہ خان کے دستخط ہوں گے۔
بتا دیں کہ مسلم فریقوں کی طرف سے داخل ہونے والے ریویو پٹیشن کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ قانونی مدد فراہم کرے گا اور مقدمے کی پیروی سینئر وکیل راجیو دھون کریں گے۔ ایک دیگر ریویو پٹیشن جمعیتہ علما ہند کی طرف سے گزشتہ 2 دسمبر کو داخل کر دی گئی ہے۔  مولانا سید ارشد مدنی نے ایم صدیقی کی طرف سے 217 صفحات کی عرضی داخل کی ہے۔ اس میں سپریم کورٹ سے 9 نومبر 2019 کو دئیے گئے فیصلے پر نظرثانی کی مانگ کی گئی ہے۔
ادھر اس تنازعہ میں سب سے بڑے فریق  سنی سینٹرل وقف بورڈ نے ریویو پٹیشن داخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 26 نومبر کو لکھنئو میں ہوئی میٹنگ میں اکثریت سے اس فیصلے پر مہر لگا دی جا چکی ہے۔ حالانکہ میٹنگ میں پانچ ایکڑ زمین پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکا ہے۔ اس پر رائے بنانے کے لئے ارکان نے مزید وقت مانگا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور دیگر فریق اقبال انصاری نے بھی فیصلے کے خلاف کسی بھی طرح کی عرضی داخل کرنے سے واضح طور پر منع کر دیا ہے۔
کیا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو دئیے گئے اپنے فیصلے میں پوری متنازعہ زمین پر رام للا کا حق مانا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ متنازعہ زمین پر رام للا کا دعویٰ درست ہے۔ اس زمین پر مندر کی تعمیر کا خاکہ تیار کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو تین مہینے میں ٹرسٹ بنانے کا حکم دیا ہے۔ وہیں، مسجد کے لئے ایودھیا میں ہی کسی دوسری جگہ پانچ ایکڑ زمین دینے کی ہدایت دی ہے