Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 10, 2019

احتجاجی مظاہرے کے ذریعہ حکومت کے تختے بھی پلٹتے دیکھے ہیں !


از/مفتی غلام رسول قاسمی/صداٸے وقت۔
==============================
تریپورہ وغیرہ میں سیاہ بل کے خلاف زبردست احتجاج ہو رہا ہے وہاں کی حکومت دباؤ میں آگئی ہے، انٹر نیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں، وہیں دوسری طرف اے ایم یو کے سٹوڈنٹس اور آسام وغیرہ کے عوام بھی اس کالے بل کے خلاف اٹھ کھڑے ہو گئے ہیں. 
ان شاء الله یہ سیاہ بل اس ناکام و متعصب حکومت کے خاتمہ کا ذریعہ ہوگا، آسام کے تنسوکیا علاقے میں بھی زبردست احتجاج کی وجہ سے آٹھ ٹرینیں کینسل اور آٹھ ٹرینوں کے راستہ کم کر دئیے گئے ہیں.
یہ احتجاج ملک گیر احتجاج ثابت ہو گا. احتجاج میں شریک ہونے والوں سے درخواست ہے کہ لوک سبھا کے اندر جن صوبے کے چیف منسٹرز نے سیاہ بل کی حمایت کی ہے ان کے نام بھی بینرز پر آئندہ سبق سکھانے والے جملوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے اٹھائیں! اور اپنے ساتھ انصاف پسند غیر مسلم اور ہندو کے پچھڑے ذاتیوں(دلت وغیرہ) کو بھی ہمراہ رکھیں! 
احتجاج و اسٹرائک کو ہلکا نا سمجھیں آپ کی اور ہماری آنکھوں نے احتجاجی مظاہرے کے ذریعے حکومتی تختے پلٹتے بھی دیکھا ہے، موجودہ عشرے کا "عرب انقلاب" اس بات کا شاہد ہے، اتنا طے ہے کہ اگر ملک این آر سی کے راستے پر چل نکلا تو ہمارا ملک اور ہم ایسے مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں سے واپس آنا مشکل ہوگا کیونکہ یہ پورا عمل نفرت کے جذبہ پر مبنی ہے، ہمیں بھروسہ ہے کہ ہم اس ملک کے لوگ ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہمیں ایسے تخریب والے فیصلے لینے والوں سے اس ملک کو بچانا ہوگا۔
مفتی غلام رسول قاسمی