Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 30, 2019

ممنوعہ مویشی کے ساتھ تین افراد گرفتار۔۔٩ ودد جانور برآمد۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
======================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے اوری گاؤں کے قریب سے پولیس نے اسمگلنگ کیلئے جا رہے 9مویشیوں کو برآمد کرتے ہوئے تین اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔

کوتوال بند کمار کے مطابق گزشتہ شب وہ ٹیم کے ساتھ علاقہ کا گشت کر رہے تھے تبھی شاہراہ پر ایک ٹرک مشتبہ نظرآئی جس کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ تیزی سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔پولیس ٹیم نے پیچھا کر ٹرک کو مذکورہ گاؤں کے قریب روک کر تلاشی لیا تو اندر لادے گئے کل9مویشی برآمد ہوئے۔پکڑے گئے اسمگلروں نے اپنا نام محمد وسیم،محمد ساہم ولد محمد نسیم ساکن مرادگنج تھانہ و ضلع اوریا اور ہری کانت یادو ولد گیان پرکاش یادو ساکن وجے نگر ضلع اوریا بتایا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔