Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 28, 2019

جونپور۔۔ضلع مجسٹریٹ کا رین بسیرا و الاٶ کا معاٸنہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے گذشتہ دیر شام شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرالاؤجلنے کا انتظام سمیت رین بسیرا کا معائنہ کیا۔ اس دوران انھوں نے نگر پالیکا کی جانب سے جلائے جا رہے چہارسو چوراہا، سدبھاونا پل، اولند گنج، کوتوالی چوراہا، ستہٹی، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر الاؤ اور بھنڈاری ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن پر رین بسیرا کا جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران انھوں نے ایگزیکٹو افسر نگر پالیکا آرکے پرساد کو ہدایت دیا کہ الاؤجلنے والی جگہوں پر لکڑی کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ لکڑی کی دستیابی ہر وقت ہونی چاہیے۔ بھنڈاری ریلوے اسٹیشن پر رین بسیرا میں مناسب مقدار میں لحاف اور گدے نہیں ہونے پرضلع مجسٹریٹ نے رین بیسرا کو 25۔ 25 لحاف اور گدے بھیجنے کی ہدایت کی۔ بس اسٹیشن پر واقع رن بیسرا اچھے حالات میں پایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام ایگزیکٹو افسران کو ہدایت دیا کہ وہ الاؤ سسٹم کو مستحکم بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی لاپرواہی نہیں برتنی چاہئے۔ سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے نگر پالیکا، تحصیل، کلکٹریٹ اور ان مقامات پر جہاں زیادہ رکشہ چلانے والے کھڑے ہوتے ہیں،اہم چوراہوں، بلاک دفتر اور بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن وغیرہ پر دن میں بھی الاؤ جلانے کا انتظام کیا جائے۔ پرانی سبزی منڈی میں الاؤ کے معائنے کے وقت مقامی رہائشی شاہنواز انصاری کے ذریعہ مسالا کھانے پر انھوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں سے صحت مند رہنے کیلئے ایسے نشہ ور اشیاء کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی۔