Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 7, 2019

سماجوادی و کانگریس پارٹی کا ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت)۔مورخہ 7 دسمبر 2019
==============================
اترپردیش میں خواتین پر مظالم اور بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مشتعل کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے وزیر اعلی کا علامتی پتلا نذر آتش کر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنہ مظاہرہ کیا۔
اناؤ واردات کے خلاف اسمبلی کا محاصرہ کرنے جا رہے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو اور سینکڑوں پارٹی کارکنان پر پولیس کے زریعے لاٹھی چارج کے خلاف ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے ضلع صدر فیصل حسن تبریز اور سابق ریاستی سکریٹری راجیش سنگھ کی قیادت میں کارکنوں نے شہر کے جوگیا پور میں وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران فیصل حسن نے کہا کہ اناؤ میں 80 سے زیادہ آبروریزی کے واقعات ہوچکے ہیں، جن میں سفید پوش سے لے کر تمام افراد اس طرح کی گھناؤنی ذہنیت کا مظاہرہ دے رہے ہیں جس سے آج بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔صوبائی حکومت ایسے واردات کو روکنے کے بجائے مخالفت کرنے والوں پر لاٹھی چارج کروا رہی ہے جو حکومت کے سبھی محاذ پر فیل ہونے کی پہچان ہے۔اس موقع پر راکیش سنگھ، اعظم زیدی، نیرج رائے، گنیش سنگھ، بابی خان، نثار الٰہی، راجکمار گپتا، پروین سنگھ، گلاب سنگھ، مکیش شریواستو، دھرمیندر نشاد، اونیش، شیلندر سنگھ راجو، اقبال بھائی، وشال سنگھ حکوم، مفتی ہاشم، بلال، ندیم سمیت درجنوں کارکنان موجود رہے۔
اسی سلسلے میں اناؤ واقعہ کے خلاف سماجواجی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے اسمبلی ہاؤس کے باہر دھرنے پر بیٹھنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع صدر لال بہادر یادو کی قیادت میں سینکڑوں کی تعدادمیں کارکنان کلکٹریٹ پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف دھرنہ پر بیٹھ گئے اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے متاثرہ کو انصاف دلانے کی مانگ کی۔
اس موقع پر موجود کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بھاجپا حکومت اناؤ متاثرہ کو انصاف دلانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ایسے میں انصاف ملنے تک سماجوادی پارٹی کے کارکنان خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور انصاف دلاکر رہیں گے۔بھاجپا حکومت میں جس طرح جرائم پیشہ عناصر کو بچانے کا کام کیا جا رہا ہے،اس سے واضع ہو رہا ہے کہ حکومت کے اشارے پر ایسے گھناؤنے جرائم ہو رہے ہیں۔بھاجپا حکومت جس طرح اپنی ذہانیت کو عوام پر تھوپ رہی ہے،ایسا لگتا ہے کہ انگریزی حکومت ایک بار پھر ہندوستان پر حکومت کر رہی ہے۔اس دوران اناؤ متاثرہ کیلئے دو منٹ خاموشی کر روح کے سکون کی دعا کی گئی۔اس موقع پر ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو،ڈاکٹر کے پی یادو،راج ناتھ یادو،شکیل احمد،راہل ترپاٹھی،کارپوریٹر الماش صدیقی،گلاب یادو،رمیش یادو،دیپک گوسوامی،منوج موریہ،رضوان حیدر،انوارالحق گڈو،گجراج یادو،جے پی یادو،پونم موریہ،سمر بہادر یادو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔