Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 29, 2019

وزیر اعظم کے ”من کی بات “۔۔۔ہندوستانی کا نوجوان ترقی پسند ، سسٹم کا احترام کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2019 میں آج آخری مرتبہ من کی بات پروگرام کے ذریعہ لوگوں سے خطاب کیا ۔ من کی بات پروگرام کی شروعات میں انہوں نے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلی دہائی میں نوجوانوں کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ان کی قوت سے ملک کی ترقی کرے گا اور ہندوستان کو جدید بنانے میں ان کا اہم کردار ہو گا ۔ وزیراعظم مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان سسٹم پر بھروسہ کرتا ہے اور انہیں افراتفری، بے ترتیبی، عدم استحکام، کنبہ پروری، نسل پرستی، اپنا پرایا، مرد اور عورت جیسی تفریق سے چڑھ ہے اور اس کو پسند نہیں کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری یہ نسل بہت باصلاحیت ہے۔ کچھ نیا کرنے کا ، مختلف کرنے کا ، اس کا خواب رہتا ہے۔ اس کے اپنے خیالات بھی ہوتے ہیں اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے، اور خاص کر، میں، ہندوستان کے بارے میں کہنا چاہوں گا کہ، ان دنوں نوجوانوں کو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ڈسپلن لااینڈ آرڈر کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ اس کومانتے بھی ہیں اور کبھی ، کہیں اس پر عمل نہیں ہوتا تو وہ بےچین بھی ہو جاتے ہیں اور ہمت کے ساتھ سوال بھی کرتے ہیں۔
انهوں نے کہا کہ ایک بات تو پکی ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو بدنظمی کے تئیں نفرت ہے۔ بے ترتیبی ، افرا تفری سے ان کوبڑی چڑھ ہے ۔ وہ کنبہ پروری ، نسل پرستی، اپنا پرایا، مرد اور عورت جیسی تفریق جیسے نظریات و خیالات کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ایک نئی قسم کے سسٹم ، نئے قسم کا دور، نئی قسم کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ آج ہندوستان کو اس نسل سے بہت امیدیں ہیں ۔ انہی نوجوانوں کو، ملک کو، نئی اونچائی پر لے جانا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودي نے آزادی کے 75 ویں سال تک لوگوں سے مقامی مصنوعات کو خریدنے کا عزم لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مجاہدین آزادی کے خوابوں کی ہندوستان کوتعمیر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں آزادی کے 75 سال پورے ہوں گے۔ اس آزادی کے لئے کروڑوں سپوتو ں اور بیٹے بیٹیوں نے، بہت سی اذیتیں برداشت کی ہیں ، کئیوں نے جان کی قربان دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قربانی، ریاضت کی وجہ سے آزادی ملی ہے۔ آزاد زندگی کے لئے ملک کے لئے مرمٹنے والے، ملک کے لئے زندگی کھپانے والے، معروف و غیر معروف ، ان گنت لوگ، شاید، مشکل سے ہم بہت کم ہی لوگوں کے نام جانتے ہوں گے، لیکن، انہوں نے قربانی دی - ان کے خواب کو لے کر، آزاد ہندوستان کے خوابوں کو لے کر آزاد ہندوستان کے لئے! کیا ہم عزم کر سکتے ہیں کہ 2022، آزادی کے 75 سال ہورہے ہیں، کم از کم، یہ دو تین سال، ہم مقامی مصنوعات کو خریدنے کے عادی بن جائیں گے۔