Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 24, 2019

خاتون و مرد وکیل میں کچہری کے اندر ہی مارپیٹ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت)۔/مورخہ 24 دسمبر 2019.
==============================
شہر کے کلکٹریٹ احاطے میں ضمانت کو لیکر خاتون اور مرد ایڈوکیٹ میں مارپیٹ ہو گئی۔کسی بات سے ناراض خاتون وکیل نے ساتھی وکیل کی پٹائی شروع کر دی جس سے افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔موقع پر تماشائیوں کی بھیڑ جمع ہونے پر ساتھی وکلاء نے مداخلت کر معاملے کو ختم کرایا۔
بتاتے ہیں کہ منگل کے روز ایک معاملے میں ضمانت کرانے آئے معقل پر اپنا حق جمانے کیلئے خاتون اور مرد وکیل میں کہا سنی شروع ہو گئی۔اسی دوران مرد وکیل نے کچھ نازیبا الفاظ کا استعمال کر دیا جس سے ناراض ہوئی خاتون وکیل نے مرد وکیل کی پٹائی شروع کر دی۔وکیلوں میں مارپیٹ ہوتے ہی کلکٹریٹ احاطے میں افرا تفری مچ گئی اور کثیرتعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ساتھیوں میں ہوتی مارپیٹ کو دیکھ پہنچے دیگر وکلاء نے دونوں کو خاموش کراتے ہوئے معاملے کو ختم کرایا۔