Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 17, 2019

اعظم گڑھ کا طالب علم جامعہ نگر سے لاپتہ۔۔۔تلاش جاری۔


نئی دہلی/اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز)اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والا سیف الرحمن نام کاایک طالب علم اتوار کی شام سے جامعہ نگر علاقہ سے لاپتہ ہے۔گھر کے لوگوں کو اس ضمن میں جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی درخواست دی ہے ۔

اطلاع کے مطابق سیف الرحمن ولدریاض الرحمن اعظم گڑھ میں پھول پور کے پاس مہواں نامی گاؤں تھانہ پوٸی کا رہنے والا ہے اور دہلی میں رہ کر عربی کوچنگ کررہاتھا۔ اتوار کی شام بٹلہ ہاؤس میں اپنے کمرے سے نکلا تو پھر واپس نہیں لوٹا۔ گھر کے لوگوں کو تشویش ہوئی کہ شاید جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کی بربریت کا شکار تو نہیں ہواہے۔ انہوں نے اسپتالوں اور پولیس تھانہ کا چکر لگایا لیکن خبر لکھے جانے تک سیف الرحمن کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ منگل کے روز گھر کے لوگوں نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ لکھوانی چاہی لیکن پولیس نے رپورٹ نہ لکھ کر صرف درخواست جمع کرلی ہے اور بدھ کو بلایا ہے۔
سیف الرحمن کے بھائی حفیظ اعظمی نے لوگوں سے اپنے بھائی کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا نمبر
9990915164
6307821775