Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 1, 2020

یوگی حکومت نے پاپولرفرنٹ کے خلاف لیا ایکشن، ،،،،،25 لوگ گرفتار، پابندی عائد کرنے کی سفارش۔

لکھنؤ::::اتر پردیش /صداٸے وقت ذراٸع۔/مورخہ ١جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
 اترپردیش کی یوگی حکومت نے پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پرپابندی لگانے کے لئےمرکزی وزارت داخلہ سےسفارش کی ہے، لیکن اس سےقبل یوپی پولیس نے پی ایف آئی سےمنسلک 25 لوگوں کوگرفتارکیا ہے۔ آئی جی (لاء اینڈ آرڈر) پروین کمارنے بتایا کہ اترپردیش میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا سے منسلک 25 افراد کومختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل ہونےکےالزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ یوگی حکومت کے وزیرمحسن رضا نےکہا کہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا بالکل سیمی کی دوسری شکل ہے۔
یوپی پولیس کےمطابق، شہریت ترمیمی قانون کولےکراترپردیش میں ہوئے تشدد میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا سےلنک نکلنےکا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ تنظیم سے منسلک ملزمین کے یہاں سے قابل اعتراض اشیاء، ادب، سی ڈی وغیرہ ملےتھے، جس کوبنیاد بناکر پاپولرفرنٹ آف انڈیا نامی تنظیم پرپابندی عائد کرنےکی تجویزاترپردیش حکومت نے بھیجی۔ یوپی حکومت کا کہنا ہےکہ شہریت ترمیمی قانون پرہوئےاحتجاج کے پیچھے پاپولرفرنٹ آف انڈیا یعنی پی ایف آئی کےکردار پرجانچ کا دائرہ مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ7 ریاستوں میں پی ایف آئی گزشتہ کئی ماہ سےسرگرم ہے۔  جس میں دہلی، آندھرا پردیش، آسام، بہار، کیرلا، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اوراترپردیش شامل ہیں۔
وہیں پاپولرفرنٹ پرپابندی عائد کرنےکی گزارش کے بعد یہ معاملہ سیاسی بننےلگا ہے۔ کانگریس لیڈرپرمود تیواری نے پی ایف آئی پرپابندی عائد کئےجانےکولےکریوگی حکومت پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نےکہا کہ یوگی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلئے پابندی عائد کرنےکی بات کررہی ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ اگرحکومت کےالزامات میں سچائی ہے تو یہ انٹلی جنس کی بڑی چوک ہے، جس کےلئے یوگی حکومت کوریاست کےعوام سے معافی مانگنی چاہئے