Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 26, 2020

مرے ‏ہوٸے ‏شخص ‏کی ‏کورونا ‏رپورٹ ‏مثبت ‏پاٸی ‏جانے ‏پر ‏گاٶں ‏میں ‏تشویش ‏کی ‏لہر۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /26مٸی 202 (منماٸندہ)۔
==============================
ضلع کے رام پور بلاک کے سریری گاؤں میں گزشتہ20مئی کو جس شخص کی موت کو محکمہ صحت نے ٹی بی سے ہونا بتایا تھا گزشتہ دیر شام جانچ رپورٹ میں اس کے ساتھ ممبئی سے آئے دونوں بیٹوں کی رپورٹ کورونا مثبت آنے سے محکمہ سمیت گاؤں میں کھلبلی مچ گئی۔منگل کے روز محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں پہنچی تو گاؤں میں دہشت کا ماحوم قائم ہو گیا اور ٹیم نے دونوں مریضوں کو لیکر چلی گئی۔
واضح ہو کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے جے شنکر 45گزشتہ 16مئی کو اپنے بیٹوں شبھم12مانکیت14سمیت بیوی اور دیگر لوگوں کو لیکر ممبئی سے آٹو رکشاء چلا کر گھر پہنچاتھا۔گھر پہنچنے پر احتیاط کے طور پر پورا کنبہ گاؤں کے ایک باغ میں کوارنٹین ہو گیا تھاجہاں زکام اور کھانسی کی شکایت ہونے پر مقامی صحت مرکز پر گیا لیکن ڈاکٹروں کی عدم توجہی سے علاج نہیں ہوا اور کھانسی اور ساس لینے میں تکلیف کی وجہ سے گزشتہ 20مئی کو اس کی موت ہو گئی۔موت ہونے کے بعد گاؤں والوں نے کورونا سے موت ہونے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے جانچ کرانے کیلئے لاش کو گھنٹو رکھ انتظار کیا لیکن دوسرے روز تک کوئی نہیں آیا۔اعلی افسران سے شکایت کرنے پر سی او مڑیاہوں وجے سنگھ محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر لاش کے آخری رسوم کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد گاؤں کے ہی سنسان مقام پر لاش کے آخری رسوم اد اکر دیے گئے۔گاؤں والوں کے مطابق رام پور صحت مرکز کے انچارج ڈاکٹر پربھات یادو کی موجوگی میں ٹیم نے موت کو ٹی بی سے ہونی بتا کر آخری رسوم ادا کرا دیا گیا۔شبیہ ہونے پر ٹیم نے پورے کنبہ کا نمونہ لیکر جانچ کیلئے بھیجا تو دیر شام آئی رپورٹ میں دونوں بیٹوں میں کورونا وائرس ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔رپورٹ آتے ہی پہنچی ٹیم نے دونوں مریضوں کو تحویل میں لیکر ضلع مرکز کے کورونااسپتال میں بھیج دیا۔