Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

فرضی ‏فوڈ ‏انسپکٹر ‏گرفتار۔دکانداروں ‏سے ‏کر ‏رہا ‏تھا ‏وصولی ‏۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٨ جولاٸی ٢٠٢٠۔(نماٸندہ)۔
==============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے قصبہ واقع مچھلی شہر روڈ پر پھل بیوپاری کے یہاں وصولی کرنے پہنچے فرضی فوڈ انسپکٹر کو بیوپاری کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس کے پاس سے درجنوں لائسنس اور ڈائری برآمد کی جس میں کئی لوگوں سے لائسنس کیلئے پیسے کا لین دین کا حوالہ درج ہے۔

بتاتے ہیں کہ قصبہ کے مذکورہ روڈ پر سنتوش کمار گپتا کی پھل کی دکان ہے۔بدھ کے روز پہنچے ایک نوجوان نے خود کو فوڈ انسپکٹر بتاتے ہوئے لائسنس دکھانے کیلئے کہا جس پر دکاندار نے لائسنس بنوانے کی یقین دہانی کرائی۔الزام ہے کہ اس دوران فرضی انسپکٹر نے روب دکھاتے ہوئے لائسنس بنانے کیلئے3ہزارروپے کا مطالبہ کرنے لگا جس پر دکاندار نے بتایا کہ فوڈ کا لائسنس محض کچھ روپیوں میں آسانی سے بن جاتا ہے۔دکاندار کے پیسہ دینے سے منع کرنے پر فرضی انسپکٹر نے دھمکی دینا شروع کیا تو بیوپاری نے کوتوالی پولیس کو فون کر آگاہ کیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے حراست میں لیکر کوتوالی پہنچی تو اس نے اپنا نام ناگیندر پال ساکن مارک پور تھانہ سریری بتایا۔تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے پا س سے درجنوں فوڈ لائسنس اورایک ڈائری برآمد کیا جس میں درجنوں دکانداروں سے لین دین درج ہے۔پولیس دکاند ار کی تحریر پرفرضی فوڈ انسپکٹر کے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔