Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 29, 2020

مریضوں ‏کے ‏لٸے ‏خدا ‏کے ‏بعد ‏ڈاکٹر ‏ہی ‏سب ‏کچھ ‏ہوتا ‏ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔محی ‏الدین ‏خاں ‏اعظمی۔


از/محی الدی خان اعظمی / صداٸے وقت ۔/٢٩ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
انا للہ وانا الیہ راجعون 

اعظم گڈھ Azamgarh کے بڑے و مشہور ڈاکٹر ( ماہر امراض قلب Heart Specialist  ہارٹ اسپیشلیسٹ ) ، قوم کے دانشور و غریبوں و مریضوں کے مسیحا ڈاکٹر امتیاز احمد خان صاحب کورونا وائرس بیماری کے سبب آج صبح انتقال کر گئے :----

*** مریضوں کے لئے خدا کے بعد ڈاکٹر ہی سب کچھ ہوتا ہے ***

خدا کے عطاء کردہ علم ، حکمت و قدرتی عطیہ کے ذریعے ہزاروں افراد کا علاج کرکے لوگوں کو زندگی بخشنے والے ڈاکٹر امتیاز احمد خان صاحب اپنی بیش بہا خدمات انجام دیتے ہوئے خود ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے سبب " طبی دنیاء " اور ہم تمام لوگوں میں ایک طرح کا سوگ ہے -
ڈاکٹر صاحب نے ایک طرح سے دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں اس خطرناک کورونا وائرس کے ماحول میں خود ہی اپنی جان قربان کر دئیے جنہیں علاقے کے لوگوں کو جلدی بھول پانا بہت ہی مشکل ہے شہادت کی تو بہت قسمیں ہیں مگر ڈاکٹر امتیاز صاحب اپنے فرائض ، خدمات الخیریہ و البشریہ کو انجام دیتے ہوئے ایک طرح کی شہادت ہی پا گئے کیونکہ پانی میں ڈوبنے والوں اور آگ میں پھنسے لوگوں کی جان بچانے میں اپنی جان گنوانے والے اہل ایماں بھی ایک طرح کی شہادت ہی پاتے ہیں-

اللہ تعالی مرحوم ڈاکٹر امتیاز احمد خان صاحب  کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور ان کے لواحقین اور ہم تمام لوگوں کو صبر کرنے کی ہمت توفیق عطا کرے -

محی الدین خان اعظمی مدنی الہند

29 جولائی 2020