Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

آراضی ‏کے ‏تنازعہ ‏کو ‏لیکر ‏دو ‏فریقوں ‏میں ‏مارپیٹ ‏۔۔چار ‏افراد ‏شدید ‏زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٨ جولاٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
میر گنج تھانہ حلقہ کے کسیرواں گاوں میں گزشتہ دیر شام آراضی کے تنازعہ کو لیکر دو فریق کہا سنی کے بعد آمنے سامنے ہوگئے۔دونوں فریق کے درجنوں لوگ ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ ور ہو گئے جس سے دونوں فریق کے درجن بھر لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے چار کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے گنگا ساگر پانڈے اور ماتادین پانڈے کے درمیان آراضی کا تنازعہ چل رہا ہے۔ اسی متنازعہ زمین میں آم کا ایک درخت ہے جس کو دونوں فریق اپنا حق دکھاتے ہیں۔ بتاتے ہیں کہ کچھ روز قبل اسی متنازعہ آم کے درخت سے آم توڑنے کو لیکر دونوں فریق میں بحث ہو گئی جس کے بعد گاؤں کے معزز لوگوں نے سمجھا کر معاملے کو ختم کرادیاتھا۔ منگل کے دیر شام دونوں فریقوں میں متنازعہ درخت سے آم کو دوبارہ توڑنے کے بارے میں کہا سنی ہونے لگی اور کچھ ہی وقت میں دونوں فریق کے درجن بھر لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔ مارپیٹ میں ایک فریق سے  گنگا ساگر پانڈے (60)، سریش (50)، راجندر (45)، انل (30)، سنیل (32) اور گوپال پانڈے (23) زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے فریق سے متادین پانڈے (70)، نیرج (35)، دھیرج (31)، امردھار (30)، سندیپ (28) اور سورج پانڈے (20) زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کومقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر سی ایچ سی مچھلی شہر میں داخل کرایا گیا جہاں گنگا ساگر، سنیل، دھیرج اور امردھر کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔معاملے میں دونوں فریق نے پولیس کو تحریر دیا ہے۔