Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

راحت ‏اندوری ‏کے ‏ساتھ ‏مشاعروں ‏کی ‏حسین ‏راتیں۔

راحت اندوری صاحب کے ساتھ مشاعروں کی حسین راتیں ۔1990 سے لے کر 2020 تک آج بھی میری آنکھوں میں محفوظ ہے ۔۔
غیبی جونپوری۔۔۔ناظم مشاعرہ کا تعزیت نامہ۔
جونپور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١١ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
آخری مشاعرے کی نظامت میں نے کلکتہ میں کی ۔کرونا آنے سے 2 ماہ پہلے۔۔راحت صاحب اس مشاعرے کے نوشاہ تھے۔۔۔مشاعرے کے بعد ہمارے ساتھ وہ شاعری کے فن پر ہی زیادہ بات کرتے تھے اور بات بات مسکراہٹ جاری رکھتے ہوئے بتاتے بھی رہتے تھے۔۔
اک اچھے انسان اور نیک دل رکھنے کے ساتھ ساتھ غلط اشعار پر خلوت میں اصلاح بھی کرتے تھے۔خاہ کوئی بھی ہو۔ ۔۔۔ راحت اندوری صرف اندور ہی نہیں تھے۔ بلکہ پوری دنیاۓ ادب کے شاعر تھے اس عہد کے میر بھی تھے اس دور کے غالب بھی۔۔ان کے جانے سے ایک عہد کی شاعری کا خاتمہ ہو گیا۔۔ وہ اکثر کہتے تھے۔کہ راحت بنے کے لئے۔منھ کالا ہو نا ضروری ہے۔۔۔ واقعی اب قیامت تک دوسرا راحت پیدا نہیں سکتا۔۔ان کے جانے کا غم بیان کرنا۔۔ مشکل ہی نہیں۔ناممکن ہے ۔۔
       غیبی جونپوری راحت اندوری کے ساتھ۔
اللہ انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔مرحوم راحت اندوری صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔۔

شام ڈھلے ہر پنچھی کو گھر جانا پڑتا ہے۔۔
کون خوشی سے مرتا ہے مرجانا پڑتا ہے۔۔۔۔۔
غیبی جون پوری