Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 6, 2020

ریلوے ‏کے ‏پراٸیویٹاٸزیشن ‏کے ‏خلاف ‏طلبہ ‏کا ‏احتجاجی ‏مظاہرہ

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٦ اگست ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
=============================
ریلوے کے پرائیویٹ کیے جانے کے خلاف سابق طلباء یونین لیڈر دلیپ پرجاپتی اور سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر اجیت یادو بابا کی قیادت میں درجنوں طالب علموں نے شہر کے ٹی ڈی کالج کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔
اس موقع پر لیڈران نے کہا کہ ریلوے کے پرائیویٹ کے سبب طلباء نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ بہت سارے طلباء نوجوان پہلے ہی بے روزگار ہیں اور اب ریلوے کے پرائیویٹ ہونے کے بعد موجودہ حکومت مزید نوجوانوں کو بے روزگاری میں اضافہ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ریل غریبوں کی واحد زندگی ہے اور حکومت ریلوے کو ہی کارپوریٹ گھرانوں کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔ پردیپ یادو نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے اس ملک کے عوام کے پیسوں سے قائم کیا گیا ہے۔ریلوے سے بڑی تعداد میں غریب نوجوان اور طالب علم سفر کرتے ہیں لیکن پرائیویٹ ہونے سے یقینی طور پر ملک کی مجموعی معاشی سماجی سرگرمیوں پر بہت منفی اثر پڑے گا۔طلباء یونین کے نائب صدر کوشل یادو نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا اور جب سے مودی حکومت تشکیل ہوئی ہے، سرکاری وسائل کو پرائیویٹ کرتے ہوئے حکومت سرمایہ داروں کو فروغ دے رہی ہے۔ملک کی عوام اور نوجوانوں کیلئے حکومت مہلک ہے۔ اس موقع پر راکیش شرما،پرویش یادو، شمیم احمد،عرش خان، ستیش پرجاپتی، سندیپ پرجاپتی، شیام یادو، کندن یادو، عبد العظیم، دنیش سیٹھ، کندن یادوسمیت دیگر لوگ موجود رہے۔