Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 29, 2020

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ معاہدہ کالعدم قرار دے دیا۔

امارات کی فرموں اور کاروباری شخصیات کی اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے قائم کرنے کی راہ ہموار ہو گئی
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بن زید الا نہیان  نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے دائرہ کار میں تل ابیب  پر عائد بائیکاٹ کی قرار داد کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
اس ملک کی سرکاری خبر ایجنسی وام  کی خبر کے مطابق الا نہیان نے سن 1972 میں جاری کردہ 15 ویں قانون  پر عمل درآمد کا اعلان کر دیا ہے۔
بائیکاٹ کے خاتمے کا فیصلہ  اسرائیل کے ساتھ سفارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ  کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ وضع کیے جانے کے  معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔
جس کے بعد امارات کی فرموں اور کاروباری شخصیات کی اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے قائم کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔