Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 22, 2020

سو ‏کلو ‏گانجہ ‏کے ‏ساتھ ‏چار ‏شاطر ‏اسمگلر ‏گرفتار ‏

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
 کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے بھڑکڑہاں موڑ کے قریب سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے سپلائی کیلئے جا رہے 100کلو گانجہ برآمد کرتے ہوئے چار اسمگلروں کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔برآمد گانجہ کی قیمت 7لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
تھانہ انچارج راجیش یادونے بتایا کہ کرائم برانچ کی ٹیم کو بزریعے مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ غیر قانونی گانجہ کی سپلائی کو لیکر کچھ اسمگلر جونپور۔شاہ گنج شاہراہ سے ہوتے ہوئے گزرنے والے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی کرائم برانچ و مقامی تھانے کی فورس نے شاہراہ کے مذکورہ موڑ کے قریب بیرگیڈنگ لگا کر مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ کرنا شروع کر دیا۔چیکنگ کے دوران مخبر کے اشارے پر پولیس نے ایک کار کو روک کر تلاشی لیا تو اس میں رکھا گیا 100کلو غیر قانونی گانجہ برآمد ہوا۔پولیس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے وجے ویشوکرما ساکن،مہاویر ساکن پوئی،شیو کمار موریہ اور راہل راج بھر ساکن موضع سیپا تھانہ اہرولا ضلع اعظم گڑھ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کر اسمگلروں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔