Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 6, 2020

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو جان سے مارنے کی دھمکی، دبئی سے داود ابراہیم کےنام پر آیا فون

 مہاراشٹر  کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاک کو دبئی کے نمبر سے آئے ایک فون کال پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع / ٦ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
مہاراشٹر  کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے  کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ماتوشری کے لینڈ لائن پر تین سے چار بار فون آیا۔ فون کرنے والے شخص نے خود کو داود ابراہیم  کا آدمی بتایا ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ ممبئی پولیس  جانچ میں مصروف ہے۔ ادھو ٹھاکرے کو دھمکی ملنے کے بعد سے ماتوشری کی سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتہ کی شب تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب فون آیا تھا۔ واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کا گھر ماتوشری ممبئی کے باندرہ علاقے میں ہے۔ فون کرنے والے شخص نے کہا کہ وہ ادھو ٹھاکرے کے گھر کو بم سے اڑا دے گا۔
ممبئی پولیس کے مطابق، ماتوشری میں آپریٹر کو ہفتہ کی شب تقریباً ساڑھے 10 بجے دو فون آئے تھے۔ فون پر دوسری طرف سے بات کر رہے شخص نے خود کو داود ابراہیم کا آدمی بتایا اور ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ اس دھمکی کے بعد ماتوشری کی سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
سینا سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ریاست کے 19 ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے 2019 میں وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ شیو سینا کے قد آور لیڈر رہے بالا صاحب ٹھاکرے کے بیٹے ادھو ٹھاکرے سال 2002 میں سیاست میں آئے تھے اور وہ ٹھاکرے فیملی کے پہلے رکن ہیں جو ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے مہاراشٹر حکومت میں وزیر ہیں۔