Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

جونپور ‏کی ‏ہر ‏سیٹ ‏پر ‏الیکشن ‏لڑے ‏گی ‏پارٹی۔۔۔مجلس ‏اتحاد ‏المسلمین ‏کے ‏ضلع ‏صدر ‏کا ‏اعلان

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٣ ستمبر ٢٠٢٠ ۔
==============================
مچھلی شہر اسمبلی سیٹ ضلع کی سبھی اسمبلی سیٹوں میں اول ترجیح پر ہے۔آئندہ اسمبلی انتخاب میں پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ الیکشن میں اترے گی اورجے میم جے بھیم کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے محنت کیا جا رہا ہے۔مذکورہ باتیں مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے ضلع صدر عمران احمد بنٹی نے قصبہ کے قاضی پورا محلہ میں پارٹی کارکنوں کوخطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسمبلی انتخاب سے قبل ضلع پنچایت انتخاب میں پارٹی پورے ضلع میں امیدوار میدان میں اتارے گی جس کیلئے بوتھ سطح تک محنت کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کا سب سے بڑا طبقہ مسلمانوں کا ووٹ سیاسی پارٹیوں نے حاصل کر مرکز اور صوبے میں حکومت کیا،لیکن مسلمان سماجی،معاشی،تعلیمی اور سیاسی شعبہ میں مسلسل پیچھے ہوتا گیا ہے۔ایم آئی ایم اقلیتوں اور دلت حقوق کیلئے مسلسل آواز بلند کر ہی ہے۔اس دوران موقع پر نو نامزد قصبہ صدر توسیف انصاری اور یوتھ صدر محمد اکرم کی گلپوشی کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ 15روز میں ایگزیکٹیو ممبران کی ٹیم تشکیل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر حافظ نیامت قریشی،اقبال احمد،عمران انصاری،شانو ہاشمی،ڈاکٹر شاداب،سمیر ہاشمی،شکیل احمد،ریحان سلمانی،محمد توفیق سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔