Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 25, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کا ‏کٸی ‏مواضعات ‏کا ‏دورہ۔منریگا ‏کے ‏تحت ‏کراٸے ‏جارہے ‏ترقیاتی ‏کاموں ‏کا ‏لیا ‏جاٸزہ۔

جون پور ۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ / ٢٥ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے انگریزی میڈیم پرائمری اسکول بدلا پور،بدلاپورخرد میں منریگا پارک، مچھلی گاؤں میں تعمیر منریگا تالاب، شاہ پور میں کمیونٹی بیت الخلاء، خان پور میں منریگا پارک اور سنگرامؤ میں منریگا تالاب کا معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے تمام کاموں کی سست رفطار پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی ڈی او بدلا پور گوراوندر سنگھ نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیا۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی میڈیم پرائمری اسکول میں بیڈمنٹن کورٹ، یوگا، ریسلنگ گراؤنڈ، اوپن جم بنایا جائے اور کھالی زمین پر گھاس لگائیں۔ انہوں نے اسکول میں بنائے گئے پنچایت عمارت میں مقدمے کی سماعت کی ہدایت دیا اور کہا کہ گاؤں کے سطح کے افسران / ملازمین پنچایت عمارت میں بیٹھ کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دیوار پر سب کے بیٹھے کادن درج کرائیں۔بی ڈی او کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ گاؤں میں سرکاری منصوبوں کے اہل ہیں ان کو سرکاری منصوبوں کا فائدہ فراہم کیا جائے۔ پنشن اور کسان اعزاز کے دیگر افراد کے لئے آن لائن درخواست کرائیں اور ان کے فوائد کو یقینی بنائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو جو اہل ہے اور سرکاری اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے اانھیں فائدہ پہنچانا یقینی بنایا جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ تمام زیر تعمیرمنریگا تالاب کے ارد گرد بنچ لگایا جائے اور کنارے پر 25۔25 فٹ کے فاصلے پر درخت لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تالاب کے چاروں طرف کھمبے لگا کر سولر لائٹس لگائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے سنگرامؤ تالاب کے قریب پڑی خالی اراضی پر پارک تیار کرنے کی ہدایت دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک میں اوپن جم، یوگا پلیس، بیڈ منٹن کورٹ وغیرہ کو یقینی بنایاجائے۔