Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 30, 2020

کسانوں نے دی دہلی کے ہائی وے جام کرنے کی وارننگ ، ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا اندیشہ

 کسان لیڈروں نے کہا کہ ہم اوپن جیل میں جانے کی بجائے سونی پت ، روہتک کے بہتر گڑھ ، جے پور سے دہلی ہائی وے ، متھرا ۔ آگرہ سے دہلی ہائی وے اور غازی آباد سے آنے والا ہائی وے جام کریں گے ۔ پانچ پوائنٹ پر ہم دھرنا دیں گے اور دہلی کی گھیرا بندی کریں گے ۔
نٸی دہلی / صداٸے وقت / ذراٸع / 30 نومبر 2020.
==============================
مرکزی کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف پنجاب ، ہریانہ ، دہلی ، راجستھان اور اترپردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔ دہلی میں کسان احتجاج پر بضد ہیں ۔ اب ان کسانوں نے بڑا اعلان کیا ہے ۔ کسان لیڈروں نے وارننگ دی ہے کہ اگر ان کے سبھی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو دہلی کے اہم ہائی ویز جام کرکے آمد و رفت پوری طرح سے بند کردیں گے ۔ غازی آباد ، گروگرام اور فریدآباد کو دہلی سے جوڑنے والے ہائی ویز کو بلاک کرنے کی وارننگ سے حکومت اور دہلی پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ سرکار کی طرف سے کسانوں کو ایک مرتبہ پھر سے بات چیت کی تجویز بھیجی گئی ہے ۔
کسان گزشتہ چار دنوں سے دہلی سرحد پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کا مطالبہ جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی اجازت دینے کا ہے ۔ کسان یونین نے اتوار کو پریس کانفرنس کرکے کہا کہ سرکار کی جانب سے براڑی میں احتجاج کرنے کی تجویز کو ہم نامنظور کرتے ہیں ۔ ہم کسی شرط کے بغیر سرکار سے بات چیت چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ براڑی اوپن جیل کی طرح ہے ، وہ آندولن کی جگہ نہیں ہے ۔ ہمارے پاس کافی راشن ہے اور چار مہینے تک ہم روڈ پر بیٹھ سکتے ہیں ۔ بھارتیہ کسان یونین کرانتی کاری کے سربراہ سرجیت سنگھ پھولے نے کہا کہ دہلی آنے والی پانچ سڑکوں کو ہم جام کر دیں گے ۔ ہم پانچ پوائنٹ پر دھرنا دیں گے ۔ کسانوں نے احتجاج کیلئے براڑی جانے سے منع کردیا تو دیر رات بی جے پی صدر جے پی نڈا کے گھر پر ہائی لیول میٹنگ ہوئی جو تقریبا دو گھنٹوں تک چلی ۔
Advertisement
کسان یونین نے براڑی میں احتجاج کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا اور جنتر منتر پر دھرنا دینے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔ سرکار نے یہ شرط رکھی تھی کہ کسان ہائی وے خالی کرکے براڑی جائیں ۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ شرط غلط ہے ۔ کسان براڑی میدان میں نہیں جائیں گے کیونہ وہ اوپن جیل ہے ۔
پانچ پوائنٹ سے کریں گے دہلی کا گھیراو
کسان اب پانچ پوائنٹ سے دہلی کا گھیراو کریں گے ۔ کسان لیڈروں نے کہا کہ ہم اوپن جیل میں جانے کی بجائے سونی پت ، روہتک کے بہتر گڑھ ، جے پور سے دہلی ہائی وے ، متھرا ۔ آگرہ سے دہلی ہائی وے ، غازی آباد سے آنے والا ہائی وے جام کریں گے ۔ پانچ پوائنٹ پر ہم دھرنا دیں گے اور دہلی کی گھیرا بندی کریں گے ۔ ہم طویل مدتی تیاری کرکے آئے ہیں ۔


ہمارے اسٹیج سے کوئی سیاسی پارٹی تقریر نہیں کرے گی
کسانوں نے کہا کہ ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے ۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کو اسٹیج پر بولنے کی اجازت نہیں ہے ۔ کانگریس ، اے اے پی یا کوئی بھی سیاسی پارٹی کے لوگ ہمارے اسٹیج پر اسپیکر کے طور پر نہیں بولیں گے ۔ ان کے علاوہ دیگر تنظیمیں ، جو اسٹیئرنگ کمیٹی کے طے ضابطوں کو مانیں گی ، انہیں بولنے کی اجازت دی جائے گی ۔