Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 16, 2020

: کورونا کے سبب ملتوی کیا گیا پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس...بریکنگ ‏نیوز۔

تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق، سرمائی اجلاس کو آئندہ مانسون سیشن  کے ساتھ ہی انضمام  کردیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ قدم دہلی میں کورونا وبا کے دوبارہ بہت تیزی کے ساتھ ہوتے پھیلاو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / 16 نومبر 2029.
==============================
 کورونا وبا  کے مد نظر اس بار پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس  ملتوی کردیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، سرمائی اجلاس کو آئندہ مانسون سیشن  کے ساتھ ہی انضمام  کردیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ قدم دہلی میں کورونا وبا کے دوبارہ بہت تیزی کے ساتھ ہوتے پھیلاو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر ماہ میں پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اپنے مقررہ وقت سے تقریباً 8 دن پہلے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگیا تھا۔ مختصر مدت ہونے کے باجود پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیشن کے دوران 25 بل کو منظور کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں ہنگامے کے سبب 8 اپوزیشن اراکین کو اتوار کو خصوصی سیشن کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں ایوانوں میں مسلسل 10 دنوں تک کام کیا گیا۔
14 ستمبر سے شروع ہوئے سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا کی 10 میٹنگیں بغیر تعطیل کے ہوئیں، جن میں کل 37 گھنٹے کے مقابلے 60 گھنٹے کی کارروائی ہوئی۔ اس طرح ایوان کی کارروائی مقررہ وقت سے 23 گھنٹے زیادہ چلی۔ سیشن میں 68 فیصد وقت قانون سازی کے کاموں میں اور بقیہ 32 فیصد میں غیر قانون سازی کا کام  کیا گیا۔